| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنلز شیڈول پہلے سے طے،پاکستان کہاں کھیلے گا،انجان بھی جان جائیں

کرک اگین رپورٹ

ایک عجب اتفاق ہوا،پاکستان اور نمیبیا کے ورلڈ ٹی 20 کپ میچ کے بعد ملک کے ایک بڑے قومی ٹی وی چینل پر سابق کپتان انضمام الحق اور مشتاق احمد موجود تھے،وہاں میزبان نے عجب ہی کہانی کھڑی کردی کہ کہ آئی سی سی نے تاحال ورلڈ ٹی 20 کپ کے سیمی فائنل کے وینیوز کا انتخاب نہیں کیا ہے۔جس پر انضمام الحق شدید حیران ہوئے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے۔میزبان کا کہنا تھا کہ یہ کسی کو علم نہیں ہے کہ گروپ کی کون سی ٹیم کہاں سیمی فائنل کھیلے گی۔

یہاں تک بات کی گئی کہ ایونٹ کا میزبان بھارت ہے،ایسے مٰیں وہ کوئی فائدہ کسی اور ٹیم کو دے سکتا ہے،پچ ویسی بناسکتا ہے۔گرائونڈ کا ایڈوانٹج کسی اور کو مل سکتا ہے۔اس پر انضمام بولے کہ یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے،اس پر آئی سی سی کا ہولڈ ہے لیکن انہوں نےسیمی فائنل کے مقامات اور طریقہ کار کی تصدیق نہ کئے جانے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سلو آغاز کے بعد لاٹهی چارج،پاکستان کا 2 وکٹ پر 189 اسکور

یہ ایک عجب منظر دیکھنے کو ملا۔کرک اگین نے ضروری سمجھا ہے کہ  تھوڑی اصلاح کی جائے اور عام کرکٹ فینز کو بھی بتایا جاسکے کہ آئی سی سی تو کب کا شیڈول فائنل کرچکا ہے اور اس کا طریقہ کار بھی واضح ہے۔ساتھ میں مقامات بھی کلیئر ہیں اور یہ بھی کہ کس پوزیشن کی ٹیم کو کہاں اترنا ہے۔ملاحظہ فرمائیں۔

شیڈول کے مطابق  ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل10 نومبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔

یہ بھی آئی سی سی نے کلیئر کردیا تھا کہ پہلے سیمی فائنل میں گروپ 1 کی پہلی اور گروپ 2 کی دوسری ٹیم کا مقابلہ ہوگا۔

دوسرے سیمی فائنل میں  گروپ 2 کی پہلی اور گروپ 1 کی دوسری ٹیم کا میچ پڑے گا۔

پاکستان گروپ 2 میں ہے،اس کی پہلی پوزیشن اب کلیئر کی جاچکی ہے کہ پہلی ہی رہے گی تو شیڈول کے مطابق  پاکستان دوسرا سیمی فائنل کھیلے گا اور یہ 11 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹی وی پر وقفہ کے بعد یہی کچھ بیان کرنے کی کوشش کی گئی  ہے لیکن اس سے قبل اس مسئلہ کو اٹھانا،اس پر نامور کرکٹرز کی رائے لینا،بھارت پر شک کرنا ہمسایہ ملک کو مذاق اڑوانے کا سبب بنے گا کہ کیسے لاعلم لوگ ورلڈ ٹی 20 کا پروگرام کر رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *