| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ شیڈول بھارت کو الٹا پڑگیا،آج 150 واں میچ،کوہلی اور شاستری فارغ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

Image source GETTY IMAGES

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کا میزبان بھارت ہے۔نیوٹرل مقام پر ایونٹ کی منتقلی کے باوجود اس کی میزبانی قائم ہے۔آئی سی سی کے ساتھ مل کر شیڈول سجانے والے بھارت کو اس بار بڑی ہزیمت کا سامنا ہے۔اپنے لئے ایک روز اکلوتا میچ کسی خاص سوچ کے تحت ہی رکھا گیا تھا۔یہ ایسے ہی ہے کہ جیسے 24 اکتوبر،اتوار کو اس نے پاکستان کے خلاف اپنا پہلا میچ رکھا اور اس کے بعد پورا ایک ہفتہ آرام کا تھا۔

بھارتی بورڈ کا خیال تھا کہ پاکستان سے فتح کے بعد پورا ہفتہ جشن ہوگا۔جیت کی مارکیٹنگ ہوگی۔ڈیجیٹل میڈیا سے کمائی ہوگی۔ہیروز کے چرچے ہونگے،ان کے قومی میڈیا پر پاکستان کے حوالہ سے پورا ہفتہ ایک سرجیکل سٹرائیک ہوگا۔

پھر اسی طرح 8 نومبرکا دن بھی صرف بھارت کے میچ کے لئے رکھا گیا تھا۔یہاں بنگلہ دیش نے ہونا تھا لیکن پہلے مرحلہ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی ایک شکست سے سری لنکا اور بنگلہ دیش ایک گروپ میں چلے گئے،یہاں دونوں کمزور ٹیمیں آگئیں۔اصل شیڈول میں آج بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ رکھا گیا تھا۔وہ بھی ایک پلان کے تحت تھا۔

پاکستان کے میدان پھر آباد،کراچی میں ایک روزہ انٹر نیشنل میچ آج

سب کچھ الٹ ہوگیا۔ایک اتوار پاکستان نے الٹا دیا۔دوسرا اتوار نیوزی لینڈ نے برا کردیا۔تیسرا اتوار بھی کیویز کے ہاتھوں ورلڈ ٹی 20 کپ سےا خراج کا دن ثابت ہوا۔اب اس روز اکلوتے میچ میں خوشی،وقار اور مسرت کی بجائے ندامت،ناکامی،بدنامی اور ہزیمت ہے۔بھارت جیسا ملک ورلڈ ٹی 20 کپ میں آج کے روز تنہا ایک ایسا میچ کھیلے گا جو رسمی ساہے۔جو یہ احساس پھر زندہ کرے گا کہ ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہے۔پھر بھی کھیلنے پر مجبور ہے۔ایک ڈیڈ میچ،جو خوشی کی بجائے تکلیف دے گا،جو سیمی فائنل کی یاد میں ایک کانٹے کی طرح  چبھے گا۔بھارتی عوام اور ٹیم کے مداح بھی یہی سب کچھ دیکھیں گے،یہی سب محسوس کریں گے۔

اتفاق سے یہ بھارت کا 150 واں ٹی 20 انٹر نیشنل میچ ہوگا،نڑا بے مزا،بڑا خراب،افسوس بھرا اور کانٹون سے سجا یہ میچ تاریخ میں یاد رکھاجائے گا۔دوسرا یہ میچ اس لئے بھی اہم ہوگیا ہے کہ ٹی 20 انٹر نیشنل میں بطور کپتان ویرات کوہلی کا یہ آخری میچ ہوگا۔ان کے ساتھ چلنے والے ہیڈ کوچ روی شاستری کا بھی یہ آخری کھیل ہوگا۔ان سب باتوں سے بڑھ کر یہ احساس بھی کہ روی شاسری اور ویرات کوہلی کی جوڑی اپنے دور میں آئی سی سی کا کوئی گلوبل ایونٹ جیت ہی نہیں سکی۔گویا ناکامیوں کا یہ پیئر آج 150 ویں ٹی 20 انٹر نیشنل میں ملک کے لئے بد ترین تاریخ رقم کرکے الوداع ہوگا۔

بھارت اور نمیبیا کا میچ دبئی میں رات 7 بجے کھیلا جائے گا،یہ سپر 12 گروپ 2 کا آخری شو ہے۔نمیبیا کے لئے یہ فضول میچ نہیں ہوگا۔ایسوسی ایٹ ٹیم ایک فتح چاہے گی۔بھارت کامیابی ضرور پسند کرے گا۔آخر 6 پوائنٹس پر اختتام کرنا ضروری ہے۔اپنے کپتان کی رخصتی کا بھی سوال ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *