ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ
دنیا کی نگاہیں آج ابو ظہبی پر،بھارت کی دھڑکنیں ایک ایسے میچ پر ،عام حالات میں جو ہمیشہ ہی یکطرفہ سوچا جاتا،شاید ہی کوئی دیکھتا۔افغانستان بمقابلہ نیوزی لینڈ۔کیا مقابلہ،کہاں کا مقابلہ۔
ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل،پاکستان کے مقابل آسٹریلیا،جنوبی افریقا باہر،تاریخ اور مقام بھی سیٹ
ورلڈ ٹی 20 کپ کا رنگ چڑھا،بھارت کا سب کچھ دائو پر لگا۔میچ تو اہم ہونا ہی تھا۔آج اتوار 7 نومبر 2021 کا دن بہت ہی یاد گار بن گیا ہے۔ایک چھوٹی ٹیم،ایک بڑی ٹیم کے میچ پر ڈیڑھ ارب کی بڑی آبادی والے ملک کی نظریں ہیں،دعائیں ہیں۔توجہ ہے بلکہ نبضیں بھی اسی کے ساتھ جڑی ہیں۔کیا افغانستان میں شور ہوگا۔کیا نیوزی لینڈ میں کسی کو فکر ہوگی۔جو کچھ بھی ہوگا۔آج بھارت میں ہوگا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے سپر 12 کے گروپ 2 کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور افغانستان آمنے سامنے ہونگی۔اتفاق سے یہ میچ دن کا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔بھارت کے لئے یہ میچ دن کو رات کے اندھیروں میں دھکیل سکتا ہے۔دن کی روشنی گل ہوسکتی ہے۔اگر میچ شروع سے ہی یکطرفہ رہا۔اگر کیویز نے آتے ہی افغانیوں کو جکڑ لیا تو بھارت کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک دن میں ہی تاریکی چھاجائے گی۔
بھارت کا اس میچ سے مستقبل جڑا ہے۔نیوزی لینڈ جیتا تو افغانستان نے تو جانا ہی تھا،اس کے ساتھ بھارت کی بھی آج ہی چھٹی ہوجائے گی اور پیر کا نمیبیا والا میچ اس کا ایک بورنگ بلکہ تکلیف دہ شو ہوگا،ویسے تو نیوزی لینڈ کے ساتھ افغانستان بدستور سیمی فائنل ریس میں شامل ہے۔
نیوزی لینڈ کے لئے سیدھا سادھا فارمولہ ہے،افغانستان سے جیتے اور ورلڈ ٹی 20 کا سیی فائنل کھیلے۔اس کے لئے سیمی فائنل کی کیا امیدیں ہیں؟فرض کرلیں کہ افغانستان میچ جیت جائے اور اچھے مارجن سے جیتے،پورا بھارت جھوم اٹھے،کل بھارت نمیبیا کے خلاف مطلوبہ مارجن سے نہ جیتا تو افغانستان بھی سیمی فائنل کھیل سکتا ہے لیکن اس کے امکانت نمک برابر ہیں۔
نیوزی لینڈ ہارا تو افغانستان اور نیوزی لینڈ کا 6،6 پوائنٹس پر فل اسٹاپ ہوگا۔پھر کل پیر کو بھارت نمیبیا کو اپنی مرضی سے ہراکر6 پوائنٹس کرے گا،نیٹ رن ریٹ اس کے ہاتھوں میں ہوگا،سیمی فائنل کی سیٹ پکی ہوجائے گی۔افغانستان اور نیوزی لیڈ کبھی بھی ٹی 20 کرکٹ میں آمنے سامنے نہیں ہوئے۔2 ایک روزہ میچز بھی ورلڈ کپ کی تاریخ کے ہیں،ان میں کیویز کا میاب رہے،چنانچہ دونوں ممالک تاریخ میں پہلا ٹی20 انٹر نیشنل میچ کھیلیں گے۔
افغانستان کی پاور اسپنرز میں ہے،مجیب الرحمان کی فٹنس تاحال مشکوک ہے۔کیویز کی طاقت پیسرز اور اسپنرز دونوں میں ہے۔ابو ظہبی پچ کا رویہ دن کےمیچز میں مختلف ہی رہا ہے،کبھی لوسکورنگ شو ہوئے ہیں تو کبھی ہائی ٹوٹل بھی اسی گرائونڈ میں بنے۔آج کے میچ میں اسپن،غیر یقینی پچ ہوگی۔
نیوزی لینڈ فیورٹ ہے،آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں افغانستان تو کیا کئی ٹیموں سے آگے ہے۔اس کا ایک ریکارڈ ہے۔2019 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا،رنر اپ رہا۔اس سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا فائنل بھارت سے جیتا تھا۔اب ٹی 20 ورلڈ کپ کے ناک آئوٹ اسٹیج تک جانا اس کے مرتبہ کا تقاضا بھی ہے۔
میچ کون جیتے گا۔بظاہر کیویز فیورٹ ہیں۔بھارت کا سب کچھ اس میچ پر لگا ہے۔نتیجہ میں افغان ٹیم سے کسی بھی رزلٹ کی توقع کی جاسکتی ہے۔