| | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج اپ سیٹ سے کپ ہل جائے گا،کل کاایک اپ سیٹ بھی کافی

ابو ظہبی،شارجہ،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں آج گروپ 1 کے میچ کا دن ہے،اتفاق ایسا ہے کہ  میچ اس وقت کی تگڑی ٹیم موجودہ چلتے وقت کی کمزور ٹیم سے کھیل رہی ہے،ایسا ہی نتیجہ ہوا،جیسا کہ خیال ہے تو کوئی بڑی بات نہیں ہوگی، کسی ایک میچ کا نتیجہ اپ سیٹ رزلٹ کے ساتھ نکلا تو گروپ 1 میں ہلچل مچ جائے گی۔

دو نومبر 2021 بروز منگل کو پہلا میچ سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔یہ میچ گروپ کی آخری نمبر کی ٹیم بنگلہ دیش اور سیمی فائنل کی امیدوار جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا۔ابو ظہبی کے گرائونڈ میں بہت اہم معرکہ یوں ہے کہ بنگلہ دیش کا چوتھا میچ ہوگا،3 میچزمیں ناکامی ہے۔اسی طرح جنوبی افریقا بھی چوتھا میچ کھیلے گا۔4 پوائنٹس کے ساتھ اس کا دوسرا نمبر ہے۔چونکہ آسٹریلیا کے بھی 4 پوائنٹس ہیں،ایسے میںپروٹیز کے لئے یہ میچ جیتنا لازمی ہوگا۔بنگلہ دیش پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہے،جاتے جاتے اگر اس نے جنوبی افریقا کو ہرادیا تو پروٹیز کے لئے سیمی فائنل مشکل ترین ہوجائے گا۔دوسری صورت میں اگر جنوبی افریقا جیت گیا تو وہ آسٹریلیا  کے لئے بڑا چیلنج ہوگا۔جنوبی افریقا فیورٹ ہے لیکن ٹاس اور وکٹ کی کسی مدد سے کوئی انہونی ہوگئی تو بڑا دلچسپ منظر ہوگا۔

بھارت کی شکست کے بعد انضمام الحق کھل کر کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے

آج کا واحد میچ گروپ کی ٹاپ ٹیم انگلینڈ اورسری لنکا کا ہے،یہ میچ شارجہ میں رات 7 بجے شروع ہوگا۔سری لنکا کے 3 میچزمیں صرف 2 پوائنٹس ہیں،اس کے پاس شکست کا کوئی جواز نہیں،ہار اسے کولمبو بھیجے گی۔سری لنکا نام بڑا ہے،تھوڑی دیر کے لئے سوچیں کہ اگر انگلینڈ کو ہرادے تو کیا پکچر بنے گی۔جنوبی افریقا اور آسٹریلیا پریشان ہونگے،انگلینڈ کو جھٹکے لگیں گے۔انگلینڈ جیتا تو سیمی فائنل 100 فیصد کنفرم۔ویسے بھی اس نے آسٹریلیا کو 2 روز قبل بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔48 بالیں پاکٹ میں تھیں۔

دونوں ممالک کا ٹی 20 ریکارڈ انگلینڈ کے حق میں ہے،آخری 12 میں سے 8 میچز جیتے ہیں۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے 4 میں سے 3 میچزکے وہ فاتح ہیں۔چنانچہ فیورٹ تو وہی ہیں لیکن کرکٹ فینز کہیں سے تو اپ سیٹ نتیجہ کی توقع کریں گے،آج ایسا دن ہوسکتا ہے۔کسے بھولا ہوگا کہ 2019 ورلڈ کپ میں سری لنکا ہار رہاتھا،انگلینڈ جیت رہاتھا لیکن رائونڈ میچ میں سری لنکا نے اس انگلینڈ کو ہرادیا تھا جس نے وہ ایونٹ آخر کار جیت لیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *