| | | | | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچز آج،پاکستان دفاعی چیمپئن کے سامنے،3 اور اہم مقابلے بھی ساتھ

کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی ورلڈ کپ شروع ہوچکا۔اپ سیٹ بھی ہوگیا،ٹاپ ٹیمیں ٹی وی پر میچز دیکھنے میں مگن تھیں کہ آج 18 اکتوبر کو انہیں بھی میدان میں آنا پڑ رہا ہے۔ورلڈ ٹی 20 کے وارم اپ میچز کے لئے دنیا کی ٹاپ 8 ٹیمیں ایکشن میں ہونگی۔پاکستانی ٹیم بھی شامل ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،آئرش ٹیم کو آج نیدر لینڈ سے خطرہ،بنگلہ دیش کے لئے ایک اور مشکل

اتفاق سے پاکستانی ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ ہی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز سے ہے۔پاکستان کو اس میچ سے فائدہ ہوسکتا ہے،اچھی کارکردگی تمام ٹیموں پر اچھا اثر ڈالے گی۔ویسٹ انڈیز کو اس ایونٹ کی تیسری فیورٹ ٹیم قرار دیا گیا ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

ٹیم منیجمنٹ اس میچ میں شعیب ملک کو موقع دینے پر غورکر رہی ہے۔اس سے ان کی صلاحیت جانچی جاسکے گی،ساتھ میں پاور ہٹنگ کا بھی اندازا ہوگا۔اس کے علاوہ دیگر تمام اہم پلیئرز شریک ہونگے۔محمد نواز،وسیم جونیئر،سرفراز احمد اور آصف علی باہر ہونگے۔شاہ نواز دھانی بھی کھلائےجاسکتے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،بنگلہ دیش کی ہار کے بعد سری لنکا کا کیا حال،آج اس کا بھی میچ

آج 18 اکتوبر کو 3 اور میچز بھی کھیلے جائیں گے۔دبئی میں ہی رات 7 بجے ایونٹ کی 2 ٹاپ ٹیمیں بھارت اور انگلینڈ کا آمنا سامنا ہوگا،یہ میچ بھی اپنی جگہ اہم ہوگا،اس لئے کہ جانچ پڑتال کرنے والوں نے دونوں کو ایک قسم کا فائنلسٹ قرار دے رکھا ہے۔

اافغانستان کرکٹ ٹم جنوبی افریقا کے مقابل ہوگی،یہ میچ بھی دبئی میں ہوگا اور اسے بھی 3 بجے سہ پہر شروع ہونا ہے،اسی طرح رات 7 بجے دبئی میں ہی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایکشن میں ہونگی۔کرکٹ شائقین کو ان 8 ٹیموں کے وارم میچز ملیں گے جو 4 ہونگے اور ساتھ میں ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے پہلے رائونڈ کے 2 میچز بھی ملیں گے۔

ایکشن ہوگا،ڈرامہ ہوگا،مارھاڑ ہوگی اور سسپنس سے بھر پور کرکٹ فلم ہوگی۔کرکٹ کھیلنے والی ان ٹیموں کے پاس اس میچ کے علاوہ 20 اکتوبر کا آخری میچ ہوگا،اس کے بعد تمام ٹیمیں سپر 12 میں 2 گروپس میں تقسیم کر ایک دوسرے کے سامنے آئیں گی۔ٹی 20 ٹرافی بھی دنیا بھر کا ورچوئل سفر کرنے کے بعد اپنی منزل دبئی اتر گئی ہے،تازہ ترین تصویر اسی کی ہے۔

کرک اگین کا تجزیہ سچ،خوف میں مبتلا بنگلہ دیش ہارگیا،ورلڈ ٹی 20 کا پہلا بڑا اپ سیٹ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *