| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ کی اصل جنگ آج سے،پہلا میچ ہی بڑا،پروٹیز کو کینگروز پر انوکھی سبقت

کرک اگین رپورٹ

Image by AP file Photo

آئی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کا سپر 12 کا پہلا اور مجموعی طور پر 13 واں میچ آج 23 اکتوبر 2021 کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ گروپ 1 میں بڑی ٹیموں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے مابین ہوگا۔حالیہ عرصہ میں پروٹیز کی  کارکردگی خراب تھی تو آسٹریلیا کی اس سے بھی بد تر،اس بات سے اندازا کرلیں کہ اس سال دونوں ٹیمیں اس فارمیٹ میں مارکھاتی رہی ہیں ۔چونکہ اب ایک دوسرے کے مقابل ہیں۔اس لئے ان کے ریکارڈ کو دیکھا جائے تو آخری 4  سیریز میں پروٹیز آگے ہیں کینگروز کو پنجروں میں بند کرکے  مار پڑی ہے،یہ حال پورے سال کا ہے۔۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے 6 ایڈیشن کی تاریخ دیکھی جائے تو دونوں کی ایک جیسی ہے۔دونوں ہی کبھی ایونٹ نہیں جیتے۔پروٹیز نے 2 وارم اپ میچز سے قبل 10 میں سے 9 میچز دنیا بھرمیں جیتے ہیں۔آسٹریلیا اپنے آخری 10 میں سے 8 انٹر نیشنل میچز میں ہارا ہے۔اس نے نیوزی لینڈ کو اگر چہ وارم اپ میچ ہرایا ہے لیکن بھارت سے وہ ہارا بھی ہے ،پروٹیز نے وارم اپ میچزمیں افغانستان اور پاکستان کو شکست دی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 کا اپ ڈیٹ شیڈول،نمیبیا بھی پاکستانی گروپ میں آگیا

جنوبی افریقا کے اسپنر تبریز شمسی فٹ ہوگئے ہیں ،آج وہ آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دیں گے،۔ابو ظہبی میں اس بار پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں جیت رہی ہیں،موسم گرم ہوگا۔پچ پیسرز اور اسپنرز دونوں کے لئے مدد گار ہوگی،بعد میں بیٹنگ کرنے والی سائیڈ کا جیتنا آسان نہیں ہوگا۔

آسٹریلیا کی ٹیم اس میچ میں 7 ہٹرز اور 4 اسپیشلسٹ بائولرز کے ساتھ جائے گی۔گلین میکسویل بھی بالز کریں گے۔پروٹیز ٹیم بھی اپنا اچھا کمبی نیشن سیٹ کرے گی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کی تاریخ میں دونوں کا مقابلہ ایک ہی بار ہوا ہے۔2012 کا کھیلا گیا ورلڈ ٹی 20 میچ آسٹریلیا کے نام رہا تھا۔ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دونوں ٹیموں کے اسپنرز کی جنگ ہوگی کیونکہ 2020 سے اب تک تبریز شمسی کی دنیا میں سب زیادہ 37 ٹی 20 انٹر نیشنل وکٹیں ہیں تو اگلا نمبر آسٹریلیا کے اسپنرز کا ہی ہے۔

دونوں ٹیموں کا اوور آل ریکارڈ دیکھاجائے تو پروٹیز کو سبقت حاصل ہے۔اب تک کھیلے گئے 21 ٹی 20 انٹرنیشنل میچزمیں سے آسٹریلیا نے صرف8 میں کامیابی سمیٹی ہے جب کہ جنوبی افریقا 13 میں فتحیاب ہوا ہے۔ورلڈ ٹی 20 میں سخت مقابلہ کی توقع ہے۔ایسا لگتا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کے اوپر سب کچھ ہے۔وہ نہ چلے تو جنوبی افریقا یہ میچ جیت کر اپنی مہم کا کامیاب آغاز کرے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا ٹاس دوپہر اڑھائی بجے اور میچ 3 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *