| | | | | | | | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ2022،ٹاپ 8 ٹیموں کے ساتھ مزید 4 ملک کنفرم

کرک اگین رپورٹ

ایک جانب آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے مقابلے جاری ہیں تو دوسری طرف ابھی سے اگلے سال کے ورلڈ ٹی 20 کپ ٹیموں کی صف بندی جاری ہے۔2022 کا ورلڈ ٹی 20 کپ بھی زیادہ فاصلے پر نہیں ہے اور 12 ماہ سے بھی کم وقت میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،ویسٹ انڈیز کا 55 پر دهڑن تختہ

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لئے 16 میں سے 12 ٹیموں کی کنفرمیشن ہوگئی ہے۔باقی 4 ٹیموں کی تصدیق اگلے سال کے شروع کے کوالیفائر میچز سے ہوجائے گی۔بنگلہ دیش ،سکاٹ لینڈ،نمیبیا اور سری لنکا کو آسٹریلیا کی ٹکٹ مل گئی ہے۔

ٹاپ رینک ٹیمیں افغانستان،انگلینڈ،بھارت،نیوزی لینڈ،پاکستان،جنوبی افریقا،ویسٹ انڈیز اور میزبان آسٹریلیا پہلے ہی کنفرم ہوچکی ہیں۔ان کی سلیکشن 2020 کی ٹی 20 رینکنگ کی بنیاد پر ہوئی ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022  اکتوبر،نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *