| | | | | |

پاکستانی دورے سے3 بڑے نام باہر،شاہد آفریدی کی نئی ٹیم،شان مسعود کا اعزاز

کنگسٹن،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی دورے سے3 بڑے نام باہر،شاہد آفریدی کی نئی ٹیم،شان مسعود کا اعزاز۔ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لئے اپنے جس اسکواڈ کا اعلان کیا ہے،اس میں کئی ممتاز نام شامل نہیں ہیں۔یہ اب دیکھنا ہوگا کہ یہ نام نکالے گئے ہیں یا انہوں نے خود انکار کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان میں 3 ایک روزہ میچزکی سیریز اگلے ماہ کھیلنے آرہی ہے،یہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے،اسی طرح اسی لیگ کے لئے ویسٹ انڈیز ٹیم کو نیدر لینڈ میں بھی 3 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔یہی اسکواڈ وہاں بھی جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کے وائٹ بال اسکواڈ کے کپتان نکولس پورن ہیں۔ان کے لئے بھی یہ ٹیسٹ کیس ہوگا لیکن ان کو آل رائونڈر جیسن ہولڈر،ایون لیوس اور شمرون ہیٹ میئر کی بھی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔ٹیم میں 3 نئے چہرے آرہے ہیں۔ان میں جیڈن سیلئز،شرمون لیوس اورکیسے کارٹی شامل ہیں۔

پاکستان کی ایک سیریز ختم،ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے متعلق احسان مانی کا بڑا بیان

ویسٹ انڈیز بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق ہیٹمیئر کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے،اس لئے وہ پاکستان سیریز کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔ایون لیوس کو ہم نے اس قبل ہی نہیں جانا کہ انہیں سلیکٹ کرنے کا سوچتے،کیونکہ وہ فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے تھے۔لے دے کے جیسن ہولڈر باقی بچے تھے۔ویسٹ انڈیز بورڈ نے تو کہدیا ہے کہ جیسن ہولڈر پر ورک لوڈ تھا،اس لئے انہیں آرام دے دیا گیا ہے۔

پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم میں نکولس پورن کپتانی کریں گے۔شائی ہوپ ان کے نائب ہونگے۔بونیر،بروکس،کارٹی،اکیل ہوسین،الزاری جوزف،برینڈن کنگ،شرمون لیوس،کیل میئرز،اینڈرسن فلپ،رومین پاول،جیڈن سیلئز،روماریو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونیئر شامل ہیں۔

 پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی ایک لیگ میں ٹیم خریدنے کی دلچسپی لی ہے۔یہ پاکستان سپر لیگ کے لئے نہیں،پاکستان جونیئر لیگ کے لئے ہے،پی سی بی نے اس سال نئی لیگ کروانے کا اعلان کررکھا ہے۔

ادھر انگلینڈ میں پلیئرز کرکٹ ایسوسی ایشن نے کائونٹی کے لئے اپریل کے ماہ کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کرلیا ہے۔ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے شان مسعود کو ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔

بھارت میں جاری آئی پی ایل 2022 کے پیر کی شام کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو52 رنز سے ہرادیا ہے،ایونٹ میں 11 میچز میں یہ اس کی 9 ویں شکست تھی،اس طرح 2 فتوحات کے بعد اس کی ناکامیوں کا سلسلہ پھر سے جڑا ہے۔4 پوائنٹس کے ساتھ وہ ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔پلے آف کی ریس سے باہر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *