| | | | | |

پاکستانی ٹیم کی نمیبیا کے ڈریسنگ روم میں اچانک آمد،محمد حفیظ بحث میں پڑگئے

ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی ٹیم کی نمیبیا کے ڈریسنگ روم مین اچانک آمد،محمد حفیظ بحث میں پڑگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نیمیبیا کرکٹ ٹیم کی ڈریسنگ روم میں پہنچ گئی۔شکست خوردہ پلیئرز جو مختلف ٹولیوں اور کہیں کہیں الگ بیٹھے شکست کا غم منارہے تھے،پہلے تو سپاٹ چہروں کے ساتھ دیکھتے رہے،پھر ان کے چہروں پر مسکراہٹیں آئیں اور پھر وہ کھڑے ہوکر بغل گیر ہوگئے۔

منگل کی رات ابو ظہبی میں پاکستان نے نمیبیا کو 45رنزسے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور 2 وکٹ پر 189 اسکور بنائے۔جواب میں نمیبیا ٹیم 5 وکٹ پر 144 رنزتک محدود رہی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنلز شیڈول پہلے سے طے،پاکستان کہاں کھیلے گا،انجان بھی جان جائیں

میچ کے بعد بنا کسی شیڈول اور اطلاع کے قومی کرکٹرز نمیبیا ٹیم کے ڈریسنگ روم میں پہنچ گئے،جہاں میزبان ٹیم کے کیمپ نے اچھا استقبال کیا،پہلے پہل تو وہ حیرت میں تھے،پھر کچھ سرد مہری دکھائی دی لیکن اس کے بعد وہ متعدد قومی کھلاڑیوں سے بغل گیر ہوگئے۔

شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ خوب گپ شپ لگائی گئی،ڈیوڈ ویزا اور نمیبین کپتان نے نہ صرف انہیں گلے لگایا بلکہ خوب ہنسی مذاق بھی کیا،پاکستان کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ خاصی دیر تک گپ شپ کرتے دکھائی دیئے۔ایسے میں محمد حفیظ جس انداز مین انگلی اٹھاکر بات بلکہ بحث کرتے دکھائی دیئے تو ان سمیت مخاطب کے چہرے پر سنجیدگی قابل دید تھی۔

پاکستانی ٹیم نے مخالف ٹیم کےڈریسنگ روم کا دورہ اس لئے کیا تھا کہ انہوں نےکھلاڑیوں کو اعلیٰ کھیل پر مبارکباد دی اور کہا ہے کہ پاکستانی اننگ کے شروع کے 10سے 11 اوورز میں بہت پریشانی ہوئی اور یہ سب اس لئے تھا کہ آپ لوگوں نے کمال بائولنگ کی جب وکٹ کی دونوں جانب بال سوئنگ ہورہا تھا۔پاکستان نے آخری 4 اوورز میں واپسی کی جب 60 اسکور بنائے گئے،اگر یہی کم اسکور بنتے تو شاید میچ پھنس سکتا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *