| | | | | | | | | | | | | |

پاکستانی کپتان فتح کی تلاش میں گم،آج جنوبی افریقا سے مقابلہ،4میچز

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف فتح کی تلاش شروع کردی ہے،دور بین کی مدد سے وہ تقدیر کا لکھا دیکھ رہے ہیں ؟ ایسی کوئی بات نہیں ہے،پاکستانی کیمپ میں وہ کیمرا شوٹنگ میں مصروف ہیں،کہا جاسکتا ہے کہ چشم فلک میں وہ پاکستان کی قسمت تلاش کر رہے ہوں ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں آج بدھ 20 اکتوبر کو اپنا دوسرا اور آخری پریکٹس میچ کھیل رہی ہے۔اس کے بعد سیدھا بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو میدان میں اترنا ہوگا۔ٹیم نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی،ویسے ویسٹ انڈیز کے اس سال کے دورے میں قومی ٹیم کے سارے ٹی 20 میچز بارش کی نذر ہوئے تھے،واحد میچ پاکستان کے حق میں گیا تھا،شاید وہ نفسیاتی برتری کام دکھاگئی۔اسی طرح اس سال اپریل میں جنوبی افریقا اور سال کے شروع میں پاکستان نے پروٹیز کے خلاف دونوں مقامات پر ٹی 20 سیریز جیتی تھیں،وہ جیت آج جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں دکھائی دینی چاہئے۔فتح ہوگی تو کوئی ہوا قائم ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش آئوٹ،153 رنز کا دفاع یا پھر فراغت،اومان تعاقب میں

امکان ہے کہ قومی ٹیم میں پہلے میچ کے پلیئرز ہی شامل ہونگے۔ایک سوچ شاہ نواز دھانی کی ہے کہ انہیں حارث رئوف کی جگہ لایا جائے،یہ بھی ممکن ہے کہ وہ بھارت کے خلاف ایک سرپرائز کے طور پر میدان میں دکھائی دیں،پاکستانی کیمپ انہیں ابھی گرم دھوپ سے بچارہا ہے۔پاکستان کا میچ آج رات 7 بجے  شروع ہوگا،اس طرح ایک نائٹ میچ پریکٹس بھی مل جائے گی۔

افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی رات 7 بجے دبئی میں ایکشن میں ہونگی،افغان ٹیم پہلے میچ میں جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان سے ہاری تھی،آج افغانستان کو موقع ہے کہ وہ ہیڈ لائنز میں آجائے،ایسا لگتا ہے کہ کچھ انہونی ہوگی۔

اس سے قبل دن میں بھی 2 وارم اپ میچز شیڈول ہیں۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دوپہر 3 بجے دبئی میں مدمقابل ہونگی اور یہ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہاری تھیں۔

اسی طرح اسی وقت کا ایک اور میچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 3 بجے کھیلا جائے گا،اتفاق سے یہ دونوں ٹیمیں اپنے اولین میچ میں ناقابل شکست رہی تھیں تو سوال یہ ہوگا کہ ان میں سے پھر آج ہار کا مزا کون چھکے گا،غالب امکان ہے کہ آسٹریلن ہارسکتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *