| | | | |

پاکستانی کھلاڑیوں کی عید کہاں اور کیسی

لندن،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کھلاڑیوں کی عید کہاں اور کیسی۔پاکستان کے متعدد کھلاڑی انگلینڈ میں ہیں۔کائونٹی کرکٹ کی وجہ سے انہوں نے عید الفطر انگلینڈ میں منائی ہے۔شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف ایک ساتھ عید مناتے دکھائی دیئے۔حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں نے ایک ساتھ وش کیا،دونوں مختلف کائونٹیز سے کھیل رہے ہیں۔

پی سی بی کا عید الفطر پر ہنگامی شیڈول،اہم پلیئرز کی مبارکباد

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف باری باری اپنے فینز کو عید مبارک کہہ رہے ہیں۔ساتھ میں ہنسی مذاق بھی خوب چل رہا تھا۔

ایک اور پاکستانی کھلاڑی اظہر علی نے بھی قومی لباس میں عید منائی اور شاندار تصویر کے ساتھ پاکستانی قوم کو عید کی مبارکباد دی۔

وہاب ریاض کی ویڈیو نے تو کمال ہی کردیا۔وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنی چھوٹی بیٹی کو مہندی لگاتے دکھائی دیئے ہیں۔وہاب ریاض نے بیٹی کو گود میں اٹھارکھا تھا،انکی اہلیہ اپنی بیٹی کو مہندی لگارہی تھیں۔پاکستان میں موجود کھلاڑی آج منگل کے روز عید نماز پڑھیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *