| | | | |

پاکستان سپرلیگ کی چیمپئنز،فائنلسٹ ٹیمیں،اہم ریکارڈ بھی ساتھ

لاہور،پی سی بی پریس ریلیز

پاکستان سپرلیگ کی چیمپئنز،فائنلسٹ ٹیمیں،اہم ریکارڈ بھی ساتھ۔یہ تفصیلات پی سی بی نے جاری کی ہیں۔کرک اگین اپنا سلسلہ آج رات سے شروع کرے گا

پہلا چیمپئن پی ایس ایل

لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم نے 175 رنز کا ہدف محض چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔51 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلنے پر ویسٹ انڈیز کے ڈین اسمتھ کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں 329 رنز اور 11 وکٹیں حاصل کرنے پر کراچی کنگز کے آلراؤنڈر روی بوپارہ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔لاہور قلندرز کے عمر اکمل نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ335 رنز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے آندرے رسل نےٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرا چیمپئن،پی ایس ایل

لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی نے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔11 گیندوں پر 28 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے پر ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔

پی ایس ایل 7 اور کورونا،حالات بدل رہے،خطرات بڑھ رہے،بیک اپ پلانز

ٹورنامنٹ میں 353 رنز بنانے پر پشاور زلمی کے کامران اکمل کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔وکٹوں کے پیچھے 11 شکار کرنے پر انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر بھی قرار دیا گیا تھا۔ کراچی کنگزکے سہیل خان نےٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں حاصل کیں۔

پی ایس ایل 3 کی چیمپئن تیسری ٹیم نہیں بن سکی

لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فائنل میں پشاور زلمی کو شکست دے کردوسری مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم نے 149 رنز کا ہدف 19 گیندیں قبل حاصل کیا۔26 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلنے پر نیوزی لینڈکے لیوک رونکی کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں 435 رنز بنانے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈبھی دیا گیا۔ان کے ساتھی کھلاڑی فہیم اشرف نےٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 18 وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ کی ٹیم پی ایس ایل 4 کی فاتح

لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے139 رنز کا مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دی ۔تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔

پی ایس ایل 7 کا حتمی شیڈول آگیا،کرک اگین کی 27 فروری فائنل کی خبر سچ

ٹورنامنٹ میں 430 رنز بنانے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلیا کے شین واٹسن کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔پشاور زلمی کے حسن علی نےٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 25 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019
1-شین واٹسن (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، 2-کامران اکمل (وکٹ کیپر) (پشاور زلمی)، 3-بابر اعظم (کراچی کنگز) 4-اے بی ڈی ویلیئرز (کپتان) (لاہور قلندرز)، 5-کولن انگرام (کراچی کنگز)، 6-آصف علی (اسلام آباد یونائیٹڈ)، 7-کیرون پولارڈ (پشاور زلمی)، 8-فہیم اشرف (اسلام آباد یونائیٹڈ)، 9-وہاب ریاض (پشاور زلمی)، 10-حسن علی (پشاور زلمی)، 11-عمر خان (کراچی کنگز)۔ سندیپ لمیچانے (12ویں، لاہور قلندرز)

کنگز نے نام کی بھرم رکھ لی

لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں کراچی کنگز نے 135 رنز کا مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے لاہور قلندرز کو شکست دی ۔49 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلنے پر بابر اعظم کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔

بابراعظم نے ایونٹ کے بہترین کھلاڑی اور ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین کا بھی ایوارڈ اپنے نام کیا۔لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نےٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 17 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020
1-بابر اعظم (کراچی کنگز)، 2-کرس لین (لاہور قلندرز)، 3-ایلکس ہیلز (کراچی کنگز)، 4-حیدر علی (پشاور زلمی)، 5-محمد حفیظ (لاہور قلندرز)، 6-شاداب خان (کپتان، اسلام آباد یونائیٹڈ)، 7-بین ڈنک (وکٹ کیپر، لاہور قلندرز)، 8-ڈیوڈ ویز (لاہور قلندرز)، 9-محمد عامر ( کراچی کنگز)، 10-شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، 11-محمد حسنین (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)۔ فخر زمان (12ویں، لاہور قلندرز)

پی ایس ایل 6 کے سلطان ملتان سلطانز

لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے دی۔ 207 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بناسکی۔ 65 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے پر صہیب مقصودکو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔

ایونٹ میں 428 رنز بنانے پر وہ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین بھی قرار پائے۔ ٹورنامنٹ میں 20 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہنواز دھانی ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر رہے۔محمد رضوان ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر رہے۔

ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021
1- حضرت اللہ زازئی (پشاور زلمی)، 2-بابر اعظم (کراچی کنگز)، 3-کولن منرو (اسلام آباد یونائیٹڈ)، 4-صہیب مقصود (ملتان سلطانز)، 5-محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر، ملتان سلطانز)، 6-آصف علی (اسلام آباد یونائیٹڈ)، 7-وہاب ریاض (پشاور زلمی)، 8-راشد خان (لاہور قلندرز)، 9-حسن علی (اسلام آباد یونائیٹڈ)، 10-شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، 11-شاہنواز دھانی (ملتان سلطانز) ، جیمز فالکنر (12ویں، لاہور قلندرز)

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *