| |

پاکستان میں ہنگامی کرکٹ میچز شیڈول،کرس گیل کی آج آمد

لاہور ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان میں کرکٹ بحالی کی نئی کوششیں شروع،ایسا لگتا ہے کہ جیسے پل میں بہت سے میچز ہونے جارہے ہیں۔غیر ملکی پلیئرز بھی اس میں شامل ہونگے۔پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز میدان میں آگئی ہیں اور نیوزی لینڈ سمیت پوری دنیا کو یہ پیغام دینے کے لئے کہ پاکستان محفوظ ترین ملک ہے،میچزکھیلے جائیں گے۔پی سی بی جلد اعلان کرے گا۔ادھر ویسٹ انڈیز کے شہرہ آفاق بیٹسمین کرس گیل نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ میں کل پاکستان جارہا ہوں۔کون کون میرے ساتھ ہوگا۔یہ اعلان ایک خاص وقت میں آیا ہے۔

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ،ٹیم ابو ظہبی پہنچ گئی

نیوزی لینڈ نے جمعہ کو دورہ پاکستان منسوخ کیا تھا اور اس کے بعد سے پاکستان کرکٹ شدید زلزلہ کی زد میں ہے اور کوشش یہی جاری ہے کہ کسی نہ کسی طرح انٹر نیشنل برادری کو جواب دیا جائے۔اس کے لئے نئے پلان سامنے آئے ہیں۔ادھر کیوی ٹیم نے جس انداز میں پاکستان کا دورہ ملتوی کیا تھا۔وہ افسوسناک تھا۔یہی وجہ ہے کہ اب غیر ملکی پلیئرز بھی ٹھوک بجاکر پاکستان کی حمایت کر رہے ہیں۔کیوی ٹیم نے یہ کہا تھا کہ ان کو سکیورٹی تھریٹ ہے۔تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں۔

کرس گیل کی پہلی خبر

ویسٹ انڈیز کے شہرہ آفاق بیٹسمین نے جس انداز میں اعلان کیا ہے۔اسے بے حد سراہا گیا ہے۔اس سے واضح ہورہا ہے کہ ملک میں کچھ فرینڈلی میچز ہونے جارہے ہیں ۔پاکستان سپر لیگ 7 میں ابھی دیر ہے۔ورلڈ ٹی 20 کپ کی آمد ہے۔فارغ پلیئرز پاکستان سے ہوتے ،پریکٹس لیتے یو اے ای جائیں گے ۔اس کا 2 طرفہ فائدہ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *