| | | |

پاکستان کے 3 بڑے کھلاڑی کائونٹی میچ سے باہر،رضوان کے بارے میں افسوسناک خبر

لندن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے 3 بڑے کھلاڑی کائونٹی میچ سے باہر،رضوان کے بارے میں افسوسناک خبر۔انگلش کائونٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 3 اہم کھلاڑی کائونٹی کرکٹ کے آنے والے رائونڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔ان میں سے ایک پلیئر کے حوالہ سے افسوسناک خبر بھی ساتھ جڑی ہے۔اس طرح جمعرات سے شیڈول کائونٹی کے رائونڈ میں پاکستان کے 3 نامور پلیئرز شامل نہیں ہونگے۔

کورونا کرکٹ سے پھر کھیلنے لگا،اہم کھلاڑی کو چپک گیا،ٹیسٹ میچ سے باہر

سب سے پہلے شاہین شاہ آفریدی کی بات کریں،لیفٹ ہینڈ پیسر شاہین شاہ  کو لارڈز کے تاریخی میدان مں اتارنے سے روک دیا گیا ہے۔مڈل  سیکس کے لئے کھیلنے والے پاکستانی باصلاحیت پیسر کو ناٹنگھم شائر کے خلاف میچ سے باہر کیا گیا ہے۔اس کی ایک ہی وجہ بتائی گئی ہے کہ پاکستانی نوجوان پیسر کو مسلسل 3 میچز کھیلنے کی وجہ سے آرام دیا جارہا ہے۔

ایک اور کھلاڑی محمد رضوان ہیں،گزشتہ سے پیوستہ  میچ میں پاکستانی وکٹ کیپر نے  سسیکس کے لئے79، رنزکی اہم اننگ کھیلی تھی۔انہیں بھی لیسٹرشائر کے خلاف میچ سے باہر کیا گیا ہے۔سوال یہ ہے کہ انہیں کیوں نکالا گیا ہے۔

سسیکس کائونٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رضوان نے خاندانی سوگ کی وجہ سے لیسٹر شائر کے خلاف میچ کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔بیان میں خاص کر یہ کہا گیا ہے کہ کلب اس مشکل  وقت میں محمد رضوان اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہے،نیک تمنائیں ظاہر کرتا ہے۔

ایک اور لیفٹ ہینڈ پیسر محمد عامر کو بھی کل سے شروع ہونے والے میچ میں جگہ نہیں ملی ہے۔طویل وقت کے بعد ریڈ بال میں واپسی کرنے والے 30 سالہ بائیں ہاتھ کے پیسر کو ہیمسٹرنگ انجری ہوگئی ہے۔وہ اپنی کائونٹی گلوسٹر شائر کے لئےسمرسیٹ کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان کے ایک اور کھلاڑی حارث رئوف جو کہ گزشتہ میچ نہیں کھیل سکے تھے،وہ کل سے ایکشن میں ہونگے۔یارک شائر نے اپنے جن 12 پلیئرز کا اعلان کیا ہے،ان میں حارث رئوف شامل ہیں۔کائونٹی کرکٹ سیزن کے رائونڈ کا آغاز جمعرات 12 مئی سے ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *