ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ کے روز بڑا واقعہ،ابو ظہبی کرکٹ سٹیڈیم کی وکٹ کے چیف کیوریٹر اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے ہیں،یہ واقعہ اس روز پیش آیا ہے جب ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان اور نیوزی لینڈ کا اہم میچ کھیلاجارہا ہے،یہ بھی اتفاق ہے کہ یہ میچ ابو ظہبی میں ہے اور یہ بھی اتفاق ہے کہ آج کے میچ کی پچ اسی بھارتی چیف کیوریٹرمن موہن سنگھ نے تیار کی تھی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں یہ میچ بھارتی نگاہ میں کتنا اہم ہے کہ اسی میچ کے نتیجہ کا انحصار اس کے ایونٹ میں رہنے یا نہ رہنے پر ہے۔افغانستان نے میچ جیت لیا تو بھارت کو سیمی فائنل کی راہ ملے گی۔نیوزی لینڈ جیتا تو بھارت باہر ہوجائے گا۔
ایکسپرییس نیوز کے مطابق اس اہم میچ کی پچ کی تیاری کرنے والے من موہن سنگھ کیوں ہلاک ہوئے۔طبعی موت ہے یا کچھ اور ہوا ہے۔معاملہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔کرکٹ فینز نے اسے حیرت کے ساتھ اپنے مطلب یا سامنے دکھائی دینے والے منظرنامہ سے ملایا ہے۔