| | | | | |

پشاور زلمی کا کم بیک،اسلام آباد کو 169 رنزکا ہدف

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پشاور زلمی نے گرتے پڑتے ایک فائٹنگ اسکور کرلیا،اسلام آباد یونائیٹڈ کی ابتدائی تباہ کن گیند بازی کے سامنے زلمی کے35 پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔کیڈ مور صفر،یاسر خان 14،حیدر علی 15 اور حسین طلعت 2 کرسکے۔شعیب ملک اور ردر فرڈ نے 5 ویں وکٹ پر 73 رنزکی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا۔شعیب ملک اس میچ میں کپتانی کررہے ہیں۔وہاب ریاض کی واپسی کے بعد بھیا ن کو ذمہ داری نہیں ملی۔شعیب ملک 22 بالز پر 25 کرسکے۔

اسلام آباد کی ٹاس فتح کے ساتھ انٹری،شام کے میچ میں کنگز کا سکہ

چھٹی وکٹ پر بین کٹنگ نے ردر فرڈ کا ساتھ دیا اور 51 کی شعاکت بناکر ٹوٹل 159 تک پہنچادیا۔کٹنگ 26 رنزکے انفرادی اسکور پر حسن کا نشانہ بنے۔ردرفرڈ46 بالز پر 70 کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔پشاورزلمی نے 6 وکٹ پر 168 اسکور بنائے۔

حسن علی نے 34 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔فہیم اشرف نے 2 وکٹ کے لئے صرف 23 اسکور دیئے،وسیم اور شاداب نے بھی ایک ایک آئوٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل 7 کے اس کے پہلے میچ میں جیت کے لئے 169 اسکور کا ہدف ملا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *