کرک اگین رپورٹ
پاناما پیپرز کے بعد اب شور ہے پنڈوراپلیکس کا۔دنیا بھر کی نگاہیں اتوار کی رات پر مرکوز تھیں جب پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے یہ تفصیلات سامنے آئی ہیں،ان میں دنیا بھر کے اہم افراد کے نام سامنے آرہے ہیں،ایسا ہی ایک نام کرکٹ کے معروف کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کا بھی ہے،ان کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے جنہوں نے آف شور کمپنی بنائی ہے،سیاست سمیت تمام اہم شعبوں کے نام ہیں۔دنیا بھر کے حکمرانوں کے نام بھی آرہے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا نام آنا سب کےلئے حیرت کا باعث بنا ہے۔بھارت میں انہیں کرکٹ کا دیو سمجھا جاتا ہے لیکن حیران کن طور پر کرکٹ کے دیو کو بھی ایک خفیہ آف شور کمپنی بنانی پڑی ہے اور اس کے لئے یہ بہت خطرناک بات ہے۔تاحال کسی اور ملک کے کرکٹر کا نام نہیں ہے۔سچن ٹنڈلکر ٹیسٹ،ون ڈے کرکٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔دونوں فارمیٹ میں زیادہ سنچریز بنانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔متعدد اہم ریکارڈز بھی ان کے نام کے آگے ہیں۔دیکھنا ہوگا کہ سچن ٹنڈولکر اس حوالہ سے اپنے مداحوں کو مطمئن کرپاتے ہیں یا نہیں۔
ادھر پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے کئی نام ہیں۔عمران خان کرکٹ کے سابق کپتان بھی رہے ہیں،انہوں نے ان پیپرز کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ہر اس شہری کے بارے میں تحقیق کریں گے جنہوں نے آف شور کمپنیاں بنائی ہیں اور انہیں مکمل تحقیقی عمل سے گزرنا پڑے گا۔عمران خان نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔