| |

پھر اپ سیٹ،زمبابوے کو کمزور حریف سے پھر شکست

بلاوایو،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پھر اپ سیٹ،زمبابوے کو کمزور حریف سے پھر شکست۔زمبابوے کو پھر شکست ہوگئی،ہوم گرائونڈ میں 5 میچزکی سیریز کے چوتھے ٹی 20 میچ میں ایک بار پھر زمبابوے ہارگیا۔یوں سیریز برابر ہوگئی ہے،اب فیصلہ 5 ویں اور آخری میچ میں ہوگا۔

دونوں ممالک میں اب سیریز ٹرافی کا فیصلہ آخری میچ میں ہوگا۔اتوار کو بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں  میزبان ٹیم نے 8 وکٹ پر157 اسکور بنائے۔جواب میں نمیبیا نے4 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔ایراسمس جو کہ کپتان ہیں،انہوں نے 59 بالز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

شان مسعودریکارڈ میں ناکام،رضوان اور سرفراز کے کیوں چرچے

دلچسپ بات یہ ہے کہ آخری بال سے قبل میچ ٹائی ہوگیا،نتیجہ میں فیصلہ آخری بال پر ہوا۔زین گرین نے اس موقع پر چوکا مارکر اپنی ٹیم کو 6 وکٹ سے جیت دلوادی۔

یہاں یہ دلچسپ امر ہے کہ دونوں ٹیموں نے باری باری ایک میچ جیتا۔یوں 4 میچزکے بعد سیریز ڈرا ہوئی ہے۔فیصلہ کن مقابلے میں فاتح ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔اس میچ میں ڈیوڈ ویزا نے 33 رنز دے کر ایک وکٹ لی،بیٹنگ میں 6 رنز بنائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *