| | | | | | |

پھڑ پھڑانے والے کیویز ذبح،پاکستان کا نیوزی لینڈ کو کرارا جواب،کرک اگین کی مسلسل دوسری پیش گوئی سچ

شارجہ ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان نے نیو زی لینڈ کو باندھ کر دےمارا۔کیویز کے ایسے پر کترے کہ وہ پھڑ پھڑا بھی نہ سکے،جب ایسا ہوتو پھر اڑنے کا سوچا نہیں جاسکتا۔نتیجہ میں کیویز کو فرار کا راستہ بھی نہ ملا،ایسا فرار کہ جس سے میچ سے بھاگا جاسکتا۔یہ ٹیم پاکستانی گرائونڈ راولپنڈی سے وہ میچ ہی نہیں ،دورہ بھی ادھورا چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔

بھارت سے جیت کے باوجود زخم ہرے،فراری کیوی ٹیم آج سامنے،شارجہ میں پاکستان فیورٹ

آگے بڑھنے سے قبل کرک اگین کی میچ سٹوری کے اہم نکات ملاحظہ فرمائیں جو گزشتہ رات 12 بجے پبلش ہوئی تھی۔

پہلی بات،،پاکستان ٹاس جیتے گا،پوری ہوئی۔

دوسری بات،پاکستان پہلے فیلڈنگ کرے گا،پوری ہوئی۔

پاکستان م،یچ جیتے گا،یہ بات پوری ہوئی۔

کرک اگین کی مسلسل دوسرے میچ پر دوسری پیش گوئی پوری ہوئی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو وکٹوں سے شکست دے دی۔بھارت کے برعکس کیویز کی بائولنگ میں جان تھی۔یہی وجہ ہے پاکستان نے135 رنزکے ہدف میں بھی تھوڑی مشکلات پیش آئیں۔اننگ کا آغاز بہتر تھا۔5 اوورز میں 28 رنز برے نہیں تھے لیکن اگلے اوور کی پہلی بال پر نیوزی لینڈ نے بابر اعظم کی شکل میں بڑی وکٹ لے لی۔وہ 9 رنزبناکرسائوتھی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔فخر زمان آئے،انہیں بھی مشکل پیش آئی،چھکے کے باوجود وہ سیٹ نہ ہوسکے اور 11 رنزبناکرسودھی کی اسپن وکٹ بن گئے،امپائر کی نظر بھی چوک گئی تھی لیکن تھرڈ امپائر نے پکڑ لیا۔پاکستان کی دوسری وکٹ47 پر گری۔

محمد حفیظ آئے تو ان کے تجربہ سے بڑی امیدیں تھیں،انہوں نے چھکا بھی مارا۔وہ اچھا کھیل رہے تھے،ایسے ہی ایک اچھی شاٹ کھیلے لیکن کیوی فیلڈرکوونوے نے اڑتے ہوئے ان کا کیچ پکڑ کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔حفیظ بھی 11 کے مہمان بنے۔پاکستان کی تیسری وکٹ63 پر گرٰی۔

ایک اور تجربہ کار ہٹر شعیب ملک آئے تو پاکستان کی امیدوں کے مرکز محمد رضوان 69 کے مجموعہ پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔رضوان 34 بالز پر 33 کرسکے۔پاکستان کا 12 اوورز میں 4 وکٹ پر 70 اسکور ہوا تھا۔48 بالوں پر65 رنزبنانے تھے،عقل کے استعمال کی ضرورت تھی،فرق زیادہ نہ تھا۔عماد وسیم اپنی غلطی سے ایل بی ہوئے،دنیا کے خطرناک پیسر ٹرینٹ بولٹ کو وہ رہورس سوئپ کھیلنے چلے  گئے اور آئوٹ ہوگئے۔عماد بھی صرف 11 کرسکے۔پاکستان کا 16 اوورز میں 98 تھا۔یہاں خطرات بڑ رہے تھے کہ آصف علی  نے اوپر تلے 2 چھکے جڑ کر پاکستان کے لئے منزل آسان کردی۔اسد کے بعد شعیب ملک  کا تجربہ اور آصف علی کا خون کام آیا،سر پر پڑنے والا بائونسر بھی کچھ نہ بگاڑ سکا۔نتیجہ میں آخری 2 اوورز میں صرف 9 رنزرہ گئے تھے۔

اس کے بعد  تلوں میں تل نہ رہا۔پاکستان نے8 بالیں قبل میچ 5 وکٹ سے جیت لیا۔شعیب ملک 20 بالز پر 27 اور آصف علی بھی12 بالز پر 27 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے،بائونسر نے انہیں شدید چوٹ لاگئی،ان کا حوصلہ بلند رہا۔ایش سودھی 29 رنزکے عوض 2 وکٹ کے ساتھ آگے رہے۔

اس سے قبل بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کیویز کو پہلے بیٹنگ  کی دعوت دی۔کیویز نے بھی اچھا آغاز لیا۔پاکستان کو پہلی کامیابی 36 پر ملی،مارٹن گپٹل حارث رئوف کی بال پر بولڈ ہوگئے۔ڈیرل مچل 54 کے اسکور پر  عمادوسیم اورفخر زمان کا شکار بنے۔وہ27 کرگئے۔2 رنزکے اضافہ سے جمی نیشام  بھی ایک کرکے گئے۔یہاں نیوزی لینڈ کو کین ولیمسن اور ڈیون کونوے نے سہارا دیا اور مجموعہ 90 تک لے گئے۔اس سے زیادہ کہ  زیادہ خطرہ بنتا کیوی کپتان 25 کے انفرادی اسکور پر رن آئوٹ ہوگئے۔یہاں سے پاکستان نے واپسی کرلی،کین ولیمسن کو رن آئوٹ کرنے والے حارث رئوف نے  دھاوا بول دیا۔کونوے 27،فلپس 13 اورٹیم سیفرٹ 8 اور مچل سینٹر 6 کرسکے۔نیوزی لینڈ کی اننگ 8 وکٹ پر 134 تک محدود ہوگئی۔

حارث رئوف22 رنز دے کر 4 وکٹ کے ساتھ کامیاب ترین رہے۔ان کے علاوہ حفیظ،شاہین، اور عماد نے ایک ایک وکٹ لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *