| | | | | |

پیٹ کمنز کا دورہ پاکستان پر ایک اور اہم بیان

 

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

ایشز جیتنے کے بعد اہم کھلاڑی کا پاکستان کے لئے خاص اعلان،آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات یقینی ہوگئے ہیں۔آسٹریلیا کے لئے نئے کپتان کی تقرری پاکستان کے لئے مفید ثابت ہوئی ہے۔

فاسٹ باؤلر اور آسٹریلیا کے نئے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے لئے بے چین ہیں۔ان کا یہ بیان سابقہ بیان سے 2 قدم آگے ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امید ہے کہ ہم پاکستان جائیں گے۔

دورہ پاکستان،ایشز ختم ہوتے ہی آسٹریلین کرکٹرز کی میٹنگ،اہم انکشافات

کرک اگین نے ایشز کے اختتامی روز خبر بریک کی تھی کہ دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلیا کے ڈریسنگ روم میں اہم اجلاس ہوا ہے۔

پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ہم نے 15 پلیئرز کے ساتھ ایشز جیتی ہے پلیئرز انرجی رکھتے ہیں۔میں پاکستان میں کھیلنے کا منتظر ہوں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *