| | | | |

پی ایس ایل 7،ایک فرنچائز کے کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان سپر لیگ 7 کے آغاز میں اب صرف 3 روز باقی بچے ہیں۔27 جنوری سے شروع ہونے والے ہنگامہ خیز ایونٹ کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں،سب سے پہلی اور اہم ترین خبر یہ ہے کہ ایک فرنچائز کا مکمل کورونا ٹیسٹ نتیجہ آگیا ہے۔

محمد یوسف،شعیب اختر اور کامران اکمل کی بس میں نوری نتھ اتر آئی ،نوک جھونک،قہقہے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے تمام وہ پلیئرز جن کا کورونا ٹیسٹ 3 روز قبل لیا گیا تھا،اس کی رپورٹ آئی ہے،اس کے مطابق تمام افراد کے کووڈ ٹیسٹ منفی آئے ہیں،اس طرح وہ بائیو سیکیور ببل میں اپنی مقررہ آزادی کے ساتھ ٹریننگ شروع کرنے والے ہیں۔

کئی سٹاف ممبران اور افراد ایسے ہیں کہ جو اس وقت آئی سولیشن میں ہیں،ان کا دوسرا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں بائیو سیکیور ببل میں داخلہ ملے گا۔

پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا۔اس کے بعد پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہوگا۔ملتان سلطانز نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا ہے۔پی سی بی حکام اس بارنہایت سنجیدگی سے کام کررہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *