| | | | | |

پی ایس ایل 7،ملتان اور کوئٹہ آج آمنے سامنے،سرفراز پھر ٹاس کی بادشاہت ختم کرسکتے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

گزشتہ سال کی بات ہے۔پاکستابن سپر لیگ 6 ملتوی ہونے سے قبل کراچی میں جاری تھی۔13 میچزہوچکے تھے،ہرمیچ کا ایک ہی نتیجہ تھا۔ٹاس جس کا،میچ اس کا۔پھر 14 واں میچ آیا۔یہ 3 مارچ کا دن تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے تھے۔ٹاس ملتان نے جیتا ۔کوئٹہ کو پہلے کھلایا۔اس نے7 وکٹ پر 176 اسکور کئے،یہ زیادہ نہیں تھے۔13 میچزمیں 200 سے زائد بھی بعد میں بنالئے گئے تھے،ہرایک پھر ملتان کی فتح دیکھ رہا تھا کہ ایسے میں کوئٹہ نے ریت بدل دی۔22 رنزسے کامیابی نام کرکے ٹاس کے سکہ کی بادشاہت ختم کردی۔

اتفاق سے آج 31 جنوری 2022  تک پی ایس ایل 7 کے 6 میچز ہوچکے ہیں۔یہاں بھی ٹاس کی شہنشاہیت ہے۔وہی روایت جاری ہے۔ملتان اور کوئٹہ آمنے سامنے ہیں۔اس بار 14 واں میچ تو نہیں لیکن پی ایس ایل 7  کا 7 واں میچ ہے۔سرفراز احمد سے پھر ٹاس کے سکہ سے جیتنے کی تمنا ممکن ہے۔

پاکستان سپر لیگ 7 میں آج ایک میچ ہوگا،ایونٹ کی دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہونگے،کیا ہی اتفاق ہوگا کہ پاکستان کے 2 نمایاں وکٹ کیپرز کی بطور کپتان جنگ ہوگی۔ایک پاکستانی ٹیم کا نمایاں ستارہ ہے،دوسرا کبھی تھا۔

ٹاس کے محتاج یہ کپتان اور ٹیمیں،پی ایس ایل دنیا کی بترین لیگ کیسے،بگ بیش تھپڑ

پی ایس ایل 7 میں ملتان ابتدائی دونوں میچزجیت کر ناقابل شکست ہے،جس طرح اتوار کو کراچی کنگز نے شکستوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کی ہے،وہ آج اپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک کی تکمیل کی متمنی ہوگی۔ملتان سلطانز اس وقت اپنی بیٹنگ اور بائولنگ دونوں سائیڈز سے پرفیکٹ انداز میں آگے بڑھ رہی ہے،سوال یہ ہے کہ ٹاس کون جیتے گا۔

اس سے قبل یہ ذکر ضروری ہو کہ ماضی قریب کے 5 میچزمیں باری باری دونوں کامیاب ہوئے۔آخری بار 16 جون 2021 کو سلطانز کوئٹہ کے خلاف 110 رنز سے جیتے تھے تو اس سے قبل کے میچ میں 3 مارچ کو گلیڈی ایٹرز نے 22 رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔یہ وہی میچ تھا جب گزشتہ سال کراچی میں ابتدائی 13میچزکے بعد کوئٹہ نے ٹاس ہارنے،پہلے بلےبازی  کرنے کے بعد 13 میچز سے چلتی ٹاس ہارو،میچ ہارو کی ریت بدلی تھی۔

اس سے قبل2020 کا میچ بارش کی نذر ہوا۔اس سے پہلے سلطانز اور پھر اس سے قبل کوئٹہ جیتا تھا۔اب اگر اس ترتیب کو سامنے رکھاجائے تو اس بار کامیابی کا نمبر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بنتا ہے،اسی طرح گزشتہ سال کی راویت دیکھی جائے تو تب 14 ویں میچ میں اس نے ٹاس کی ریت بدلی تھی،اس بار اس کے آدھے 7 ویں میچ میں وہ کہانی بدل سکتا ہے۔

ویسے بھی ملتان سلطانز کا کوئٹہ کے خلاف اوور آل ریکارڈ بھی بہتر نہیں ہے۔اب تک کھیلے گئے 7 میچزمیں سے اس نے صرف 3 میں فتح نام کی ہے۔4 میں اسے شکست ہوئی ہے۔محمد رضوان یہ میچ جیتے تو بطور کپتان اپنی ٹیم کو وہ اوور آل 8 ویں کامیابی دلوائیں گے،اس سے قبل کوئی کپتان 7 سے زیادہ فتوحات حاصل نہیں کرسکا،یوں وہ فرنچائز کے کامیاب کپتان بھی ہونگے۔

سوال یہ ہے کہ ٹاس کون جیتے گا۔کیا محمد رضوان ٹاس کی جیت کی ہیٹ ٹرک کرسکیں گے؟اگر کربھی گئے تو کیا کوئٹہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی یہ ریت بدلے گا اور میچ پہلے کھیل کر جیت جائے۔ملتان سلطانز نے ٹاس جیتا تو الارم بجنے چاہئیں کہ کوئٹہ پہلے کھیل کرروایت بدل دے گا۔سرفراز احمد ٹاس جیتے تو ملتان کو پہلے کھلاکر بعد میں جیت جائیں گے۔پہلی صورت میں بھی وہ جیت سکتے ہیں۔ممکن ہے کہ ٹاس کا سکہ رضوان اور میچ سرفراز کے ہاتھ جائے۔محمد رضوان قسمت کےدھنی ہیں لیکن 31 جنوری کو حالات بدلتے لگتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *