| | | | | | |

پی ایس ایل 7،کیچ پر کیچ ڈراپ،زلمی کا نیا تماشہ،گلیڈی ایٹرز بھی 200 پورا نہ کرسکے

کرک اگین رپورٹ

Image Twitter

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مواقع کی بارش ملنے کے بعد بھی 200 اسکور نہ کرسکے،کراچی میں اس نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 191 اسکور کا ہدف دے دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 7 کے میچ میں وکٹ کا کردار اہم ہے،آج بیٹرز آرام سے کھیل رہے ہیں،ویسے زلمی کے فیلڈرز نے بھی کیچز چھوڑنے میں مقابلہ کیا۔نتیجہ مہں گلیڈی ایٹرز کے بیٹرز تیزی کے ساتھ اسکورتے ہی چلے گئے۔احسان علی اور سمیڈ نے اعتماد سے بیٹنگ کی۔اسکور کو بڑھاتے ہی گئے۔اس دوران زلمی کے فیلڈرز نے آسان کیچز ڈراپ کئے،ناقص فیلڈنگ کے ساتھ چوکے لگوائے۔دونوں اوپنرز نے 100 سے زائد شراکت مکمل  کرلی۔125 کے مجموعہ پر متبادل فیلڈرامام الحق نے تو کمال ہی کردیا،انہوں نے بھی سیدھا،آسان کیچ ڈراپ کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈالا۔

پی ایس ایل 7،ٹاس زلمی،بیٹنگ کراچی کی،کرک اگین کی مسلسل دوسرے میچ کی پیش گوئی سچ

نتیجہ میں احسان علی اورول اسمیڈ نے 155 رنزکی اوپننگ شراکت قائم کردی۔عثمان قادر کی بال پر ردر فرڈ نے احسان کا کیچ پکڑ ہی لیا،انہوں نے46 بالز پر 73 اسکور کئیئ۔3 چھکے،8 چوکے لگائے۔1 رن کے اضافہ سےبین ڈکٹ بھی صفر پر کیچ دے گئے،بائولر عثمان قادر تھے۔آخری اوور میں افتخار احمد 8 کرکے سمین گل کا شکار بنے۔

یہ بات طے ہے کہ 4 آسان کیچز کے ڈراپ کرنے،خراب فیلڈنگ ہونے اور155 رنزکی شراکت بننے کے بعد 200 سے اوپر ٹوٹل کی امیدیں تھیں۔200 اسکور نہ بن سکا،اننگ  4 وکٹ پر 190  تک محدود رہی،ول اسمیڈ آئوٹ ہونے والے چوتھے پلیئر بنے،بدقسمتی سے سنچری نہ کرسکے۔وہ بھی سمین کا ناشہ بنے۔62 بالز پر 97 تک کرسکے۔گل نے 41 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

عثمان قادر سب سے کامیاب رہے،4 اوورز میں صرف 20 رنز دیئے،دونوں وکٹیں لیں۔سہیل خان نے 4 اوورز میں 51 اور پیٹ برائون نے اتنے ہی اوورز میں 34 کی مارکھائی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *