| | | | |

پی ایس ایل 7۔کووڈ ٹیسٹ کی تازہ ترین رپورٹ جاری،پی سی بی نے نئی بات بتادی

کراچی،پی سی بی پریس ریلیز

پی ایس ایل 7۔کووڈ ٹیسٹ کی تازہ ترین رپورٹ جاری،پی سی بی نے نئی بات بتادی،پری آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے پر تمام فرنچائز کے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کا ہوٹل میں چیک ان ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک کیے گئے 250 کوویڈ 19 ٹیسٹ میں تین کھلاڑیوں اور پانچ اسپورٹ اسٹاف ارکان کی رپورٹ مثبت آئی ہے، ڈائریکٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2022 سلمان نصیر نے بتایا ہے کہ باقی کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے ارکان اپنی آئیسولیشن مکمل کرنے اور کوویڈ 19 کے 2 منفی ٹیسٹ آنے پر 24 جنوری سے ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔پی سی بی نے احتیاطی طور پر 14 جنوری سے پی سی بی اور ہوٹل کے عملے کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری کررکھا ہے۔

پی ایس ایل 7،کورونا ٹیسٹ کے مزید نتائج،کرکٹرز کو نئی ہدایات،اہم خبریں

عملے میں شامل جن افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہیں ان کے گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے، ۔پی سی بی ایونٹ میں شریک تمام افراد کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

سلمان کہتے ہیں کہ جس غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے اس میں کوویڈ کیسز سامنے آئیں گے مگر ہم نے 27 جنوری سے 27 افروری تک ایونٹ مکمل کرنے کے لیے مربوط پروٹوکولز بنارکھے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *