| | | | |

پی ایس ایل 7 ،ملتان کا پریکٹس میچ میں پشاور پر وار،رضوان کا بلا حرکت میں

کراچی،کرک اگین رپورٹ

File Photo

پاکستان سپر لیگ 7 شروع ہونے سے قبل ہی اپنا رنگ دکھانے لگی ہے۔ملتان سلطانز نے ڈبل سنچری کے پھٹے کو بھی اکھاڑ پھینکا ہے اور پشاور زلمی کے بائولرز کی درگت بناکر ایک مشکل میچ کو آسانی سےا پنی پاکٹ میں ڈالا ہے۔پریکٹس میچزکا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان سپر لیگ 7 میں اب ایک روز باقی ہے،پریکٹس میچز کاسلسلہ جاری ہے۔بدھ 26 جنوری کو معین خان کرکٹ اکیڈمی میں اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کے خلاف ایکشن میں ہوگی۔

پی ایس ایل 7 کا افتتاح جلدی میں ہوگیا،پریکٹس میچز کے نتائج،کون سے آفریدی توجہ کا مرکز

منگل کی شب کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پشاور زلمی کی فارم دکھائی دی ہے۔ملتان سلطانز کے    خلاف 5 وکٹ پر 210 اسکور کئے۔خاص بات کیڈمور کے 91 اور حضرۃاللہ زازائی کے 47 اسکور تھے۔

جواب میں ملتان سلطانز نے کمال ہی کردیا۔پشاور زلمی کی خوش فہمیاں خاک میں ملادی ہیں۔ملتان سلطانز نے 211 کے بڑے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں 7 وکٹ سے جیت اپنے نام کی ہے۔

ملتان سلطانز کے لئے کپتان محمد رضوان کا بیٹ پھر حرکت میں رہا،انہوں نے 27 بالز پر 52 اسکور کی اننگ کھیلی۔ادھر خوشدل شاہ نے بھی اپنی پرفارمنس دکھائی اور  صرف 22 بالز پر 51 کی ناقابل شکست اننگ کھیل گئے ۔

پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز ہے،اس کے عزائم بتارہے ہیں کہ وہ پہلی بار یہ تاریخ بھی رقم کرے گی کہ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیسے ممکن ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *