| | | |

پی سی بی کا ویسٹ انڈیز سے ہنگامی رابطہ، دورے کے حوالہ سے حتمی جواب طلب

 

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی جانب سے دهچکا ملنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ویسٹ انڈیز سے رابطہ کرلیا ہے اور اسے کہا ہے کہ وہ جواب دے کہ اس نے دسمبر میں پاکستان آنا ہے یا نہیں.ویسٹ انڈیزبورڈنے  تصدیق کی ہے کہ پی سی بی نے ان سے وضاحت مانگی ہے کہ بورڈ دورے کے لئے تیار ہے یا نہیں. اسی طرح یہ بھی کہا گیاہے کہ اگر نہیں آنا تو پہلے بتادیں. کوئی مسئلہ نہیں .

 

ویسٹ انڈیز کرکٹ سیکرٹری نے تصدیق کی ہے کہ پی سی بی نے ان سے رابطہ کرکے جواب مانگا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ جو بھی فیصلہ کرنا ہو اس پر پھر کھڑے ہونا ہے. سیکرٹری ویسٹ انڈیز نے کہا ہے کہ بورڈ حالات کا جائزہ لے رہا ہے اور پی سی بی کو جلد کنفرم کرے گا.

دوسری طرف ویسٹ انڈیز بورڈ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ  ورلڈ ٹی 20 سے قبل مجوزہ 3 ملکی کپ کی بھی تصدیق نہیں ہوئی. یہ ایونٹ افغانستان کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں عرب امارات میں ہونا ہے. تیسری ٹیم آسٹریلیا کی ہے مگر وہاں سے بھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *