| |

پی سی بی کا ہنگامی سیریز کے لئے 2 ممالک سےرابطہ،نیوزی لینڈ کو خط

لاہور،خصوصی رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو تحریری طور پر اپروچ کرلیا. پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اپنے ہم منصب ڈیوڈ وائٹ کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے دورہ پاکستان کی اچانک منسوخی کے حوالے سے بات کی ہے اور ساتھ ہی کچھ اہم پوائنٹس لکھے ہیں. وسیم خان نے ان کو بتانے سے گریز کیا ہے.
پاکستان ورلڈ ٹی 20 کپ کهیلے گا. اس کے یا نیوزی لینڈ کے خلاف بائیکاٹ کا کوئی آپشن نہیں ہے. وسیم خان کے مطابق یہ آئی سی سی ایونٹ ہے اور اس کا باہمی سیریز کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے.
وسیم خان کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے یکطرفہ فیصلے سے وہ غلط مثال پیش کی جس کی دور رس اثرات مرتب ہونگے اور ساتھ ہی اچھے الفاظ میں کیوی بورڈ لے رویہ کو غیر اخلاقی قرار دیا .
وسیم خان نے مزید کہا ہے کہ ایسے فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں. ہمیں سکیورٹی الرٹ کی تفصیلات درکار ہیں. وہ دیئے بغیر کام نہیں بڑھے گا. ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ سکیورٹی الرٹ کی تفصیلات دی جائیں .

دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا اور بنگلہ دیش سے مختصر میچز کی سیریز کھیلنے کی بات کی .یہ رابطہ مفید نہیں رہا. دونوں بورڈز نے کم وقت کی وجہ سے معذرت کرلی ہے.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *