پی سی بی کو ہرجانہ،حسن علی کو کیپ،بسمعہ معروف کو سکون حاصل

لاہور،کرک اگین رپورٹ

File photo

پی سی بی کو ہرجانہ،حسن علی کو کیپ،بسمعہ معروف کو سکون حاصل،پاکستان کو نیوزی لینڈ سے بڑی رقم مل گئی۔کیوی بورڈ نے ہرجانے کے طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو راضی کرلیا ہے،اس بات کا انکشاف میڈیا میں ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال نیوزی لینڈ نے پاکستان میں عین میچ کے آغاز سے قبل سکیورٹی کی من گھڑت وجوہ کی بنیاد پر پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا،پی سی بی نے سکیورٹی،ٹی وی رائٹس اور دیگر اخراجات کی مد میں ہرجانے کے طور پر ملین ڈالرز وصول کرلئے ہیں۔کیوی بورڈ نے یہی نہیں بلکہ اس سال پاکستان میں اضافی میچز بھی کھیلنے ہیں۔ساتھ میں ورلڈ ٹی 20 سے قبل نیوزی لینڈ میں پلان سہہ ملکی کپ میں بھی شرکت کرنی ہے۔

بڑا اپ سیٹ،زمبابوے ٹی 20 میچ چھوٹی ٹیم سے ہارگیا

انگلش کائونٹی میں حسن علی کو انگلینڈ کے تجربہ کار بائولر جمی اینڈرسن کی جانب سے خاص کیپ ملی ہے۔مانچسٹر میں کائونٹی میچ کے آغاز سے قبل  جمی اینڈرسن نے خاص کیپ دی۔دن کے خاتمہ پرحسن علی نے خصوصی ویڈیو جاری کی اور شکریہ ادا کیا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف  ان دنوں کراچی میں قومی کیمپ میں ہیں۔سری لنکن ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے،اس کے خلاف محدود اوورز کے میچز کھیلنے ہیں۔بسمعہ معروف نے اپنی چھوٹی بیٹی کو اٹھائے لکھا ہے کہ یہ سکون ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایک دلچسپ جملہ ٹوئٹ کیا ہے،ملکی حالات کی روشنی میں یہ ذومعنی بات ہے کہ آپ کے اندر چمکنے والی روشنی کو کوئی چیز مدھم نہیں کرسکتی۔

آئی پی ایل میں ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ اننگ کھیل کر اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کو اہم کامیابی دلوادی ہےاور فائنل 4 میں جانے کی امید بنالی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *