| | |

چنائی آئی پی ایل 2021 کا چیمپئن۔کولکتہ میں اندھیرے،ورلڈ ٹی 20 پر نئی دہشت کیسے

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل 2021 کا ٹائٹل چنائی سپر کنگز نے جیت لیا ہے۔اس نے فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو  رنزسے شکست دے دی،اس طرح ایم ایس دھونی کا بطور کپتان 300 واں میچ یاد گار بن گیا،اتنے میچزکی ٹرپل سنچری کی قیادت کی تکمیل بذات خود ایک بڑا کارنامہ تھا،اوپر سے چار چاند لگ گئے۔ادھر دھونی ورلڈ ٹی 20 کے لئے بھارتی کیمپ میں بطور بیٹنگ مینٹور موجود ہونگے تو یہ دہشت بھی پھیل گئی ہے۔

آئی پی ایل 2021 فائنل،دھونی کو300ویں میچ میں بڑے تحفہ کی تیاری،بڑا ہدف سیٹ

جمعہ کو دبئی میں کھیلے گئے میچ مین  چنائی نے دعوت ملنے پر پورا حق ادا کیا اور 3 وکٹ پر 192 اسکور بناڈلے۔فاف ڈوپلیسی اننگ کے ہیرو بلکہ فائنل کے ہیرو بنے ہیں،۔انہوں نے جیکوارڈ کے ساتھ مل کر جہاں 124 رنزکا سٹینڈ دیا،وہاں 59 بالز پر 86 رنزکی دھواں دھار اننگ کھیلی۔اکیلے سنیل بارائن کامیاب رہے،انہوں نے 26 رنز دے کر 2 آئوٹ کئے۔

جواب میں نائٹ رائیڈرز کا آغاز بھی اچھا،جارحانہ اور فاتحانہ تھا،10 اوورز میں 91رنزکی شراکت نے کوہلی الیون کو پھیکا کردیا تھا لیکن پھر وہی مسئلہ آڑے آیا کہ جو گزشتہ کئی میچز سے چل رہا تھا کہ نائٹ رائیڈرز کی ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر فلاپ شومیں بدل جاتی ہے۔انگلش کپتان مورگن،نتیش رانا صفر،سنیل نارائن2،دینش کارتھک 9 اور شکیب الحسن ماضی کی طرح صفر پر گئے۔ٹیم کی کمر ٹوٹی تو کھڑی نہ ہوسکی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 165 تک جاسکی۔شبمان گل نے 51 اوروینکاتش آئیر نے 50کی اننگز کھیلیں۔شردول ٹھاکر نے 3 اور جوش ہیزل ووڈ اور رویندرا جدیجا نے 2،2 آئوٹ کئے۔اس طرح چنائی ٹیم نے27 رنز سے فائنل جیر کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *