| | | |

کائونٹی کرکٹ 2022،بائولنگ میں پاکستانی کھلاڑی آگے نکل گئے

لندن،کرک اگین رپورٹ

کائونٹی کرکٹ 2022،بائولنگ میں پاکستانی کھلاڑی آگے نکل گئے۔انگلش کائونٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں طویل عرصے کے بعد پاکستانی کھلاڑی 5 رائونڈز کے بعد ٹاپ پرفارمرز میں آگئے ہیں۔رواں سال کائونٹی ٹیمیں 4 سے 5 میچز کھیل چکی ہیں۔ان میں ہرمیدان میں پاکستان کے کچھ کھلاڑی نمایاں ہیں۔بائولنگ میں کچھ زیادہ وزن ہے،بیٹنگ میں شان مسعود کے سوا کوئی تسلسل کے ساتھ نہیں کھیل سکا۔

شان مسعود نے اپریل کے ماہ میں ٹاپ کیا تھا لیکن اس ماہ ابھی تک ان کی ٹیم نے کوئی میچ نہیں کھیلا،باقی ٹیموں نے چونکہ اس سے ایک میچ زائد کھیل لیا ہے تو اس سے 2 بیٹرز کو ان سے معمولی سی سبقت ہوگئی ہے۔ڈرہم کائونٹی کے ڈکسن 5 میچزمیں 81 کی اوسط سے 729 اسکور کرکے پہلے نمبر پر ہیں۔سسیکس کے لئے کھیلنےوالے بھارتی کھلاڑی چتشور پجارا 4 میچز میں 143 کی اوسط سے 717 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ڈربی شائر کے پاکستانی کھلاڑی شان مسعود 4 میچزمیں 118 کی ایوریج کے ساتھ713 رنزکرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔

عباس کی میچ میں 9 وکٹیں،عامر کی ٹیم ناکام،اظہر علی بحال

بائولنگ کو دیکھاجائے تو پاکستان کے لئے کچھ عرصہ سے ناکام رہنے والے حسن علی 24 وکٹ کے ساتھ اس وقت ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔لنکا شائر کے لئے کھیلنے والے رائٹ ہینڈ پیسر نے4 میچز کھیلے۔96 رنزکے عوض 9 وکٹ بہترین میچ کارکردگی رہی۔2 بار اننگ میں 5 وکٹ لےچکے ہیں۔دوسرا نمبر بھی پاکستان کے محمد عباس کا ہے۔ہمپشائر کے لئے کھیلنے والے دائیں ہاتھ کے پیسر نے5 میچزمیں 22 وکٹیں لیں۔107 رنزکے عوض 9 وکٹیں بہترین میچ بائولنگ ہے۔

رواں سیزن میں شاہین آفریدی بھی کھیل رہے ہیں،محمد عامر بھی ایکشن میں ہیں،اسی طرح اظہر علی اور محمد رضوان بھی اپنے جوہر دکھانے کے لئے موجود ہیں۔حارث رئوف بھی اب تک 14 وکٹ لے چکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *