| | | | | | | |

کراچی ایئرپورٹ پر حسن علی کا نیا روپ،شاداب خان کا انوکھا استقبال،سب ششدر

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کراچی ایئرپورٹ پر حسن علی کا نیا روپ،شاداب خان کا انوکھا استقبال،سب ششدر۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کا کراچی آمد پر انوکھا استقبال۔حسن علی پمفلٹ لئے عام افراد یا ٹیکسی ڈرائیو کی طرح ان کا استقبال کرنے اور لینے کے لئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو کے مطابق شاداب خان جیسے ہی نظر آنا شروع ہوئے تو پمفلٹ پکڑے حسن علی نے اپنے آپ کو تسلی دیتے کہا کہ آگیا،آگیا۔

قومی کرکٹرز اور رمیز راجہ کی ملاقات شروع،نئے اہداف سیٹ،حفیظ غائب

شاداب خان چلتے ہوئے جیسے ہی قریب آئے تو حسن علی نے پمفلٹ ان کے سامنے کیا،جس پر لکھا تھا مسٹر شاداب خان۔ساتھ ہی حسن علی نے پکارنا شروع کیا کہ

آر یو شاداب خاب،آر یو مسٹر شاداب خان۔دونوں نے ماسک پہنے تھے۔شاداب خان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی،وہ پہلے کسی اور سے ملے،پھر حسن علی کی جانب بڑھے،دونوں نے گلے مل کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ کہنا شروع کیا۔چلو بھائی چلو۔

شاداب خان آسٹریلیا سے بگ بیش کھیلنے کے بعد کراچی پہنچے ہیں،حسن علی ان کے استقبال کے لئے موجود تھے،یہ ویڈیو ان کی پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹیڈ نے شیئر کی ہے،۔اس پر نوٹ لکھا گیا ہے کہ  دونوں کی دوستی کا بھی لیول ہے۔ایک استقبال کے لئے ایئرپورٹ پر موجود ہے۔دونوں جمعہ کو ہونے والی پی سی بی تقریب میں شریک نہیں تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *