| | | |

کرکٹ آسٹریلیا نے سٹیون سمتھ پر پابندی لگادی،بریکنگ نیوز

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے سابق کپتان سٹیون سمتھ پر پابندی لگادی ہے،یہ اس اعتبار سے بڑی خبر ہے کہ ان پر اپنے ہی ملک کی جانب سے اپنی ہی جاری بگ بیش لیگ میں شرکت پر یہ پابندی عائد ہوئی ہے۔

واقعہ یہ ہے کہ سٹیون سمتھ کے لئے سڈنی سکسرز نے پرتھ سکارچرز کے خلاف ناک آئوٹ میچ کے لئے کرکٹ آسٹریلیا کو درخواست کی گئی تھی۔سمتھ  کے پاس یہ موقع اس لئے آگیا تھا کہ انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز منسوخی سے فائدہ ہوا ہے اور وہ دستیاب ہوگئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے سمتھ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر کھیلنے کی پابندی اس لئے لگائی ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے پلیئرز کی تبدیلی کا جو نیا قانون ہے،وہ لوکل پلیئرز سے متعلق ہے،،جب سے قانون بنایا گیا تھا،سمتھ لوکل پلیئرز لسٹ کا حصہ نہیں تھے،اب سڈنی سکسرز نے اس لسٹ سے باہرموجد سمتھ کے لئے درخواست کی تھی۔

بگ بیش لیگ کھیلنے والی 8 میں سے 7 ٹیموں نے اس کی بھرپور مخالفت کی ہے  اور اس کی وجہ سے کرکٹ اسٹریلیا نے یہ درخواست مسترد کردی ہے،دیگر انٹرنیشنل پلیئرز اس لئے کھیل پائیں گے کہ انہیں مختلف ٹیموں نے ایل ایل پی لسٹ میں شامل کیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *