| | | | | | | | |

کرکٹ گوروں کے نہیں،بھارت کے ہاتھ ہے،اسے تباہ مت کرے،شعیب اخترآئی سی سی پر بھی برس پڑے

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے محتاط اور سابق پیسر شعیب اختر نے کھلے انداز میں آئی سی سی اور بھارت کو کھری کھری سنادیں،یہ بھی بڑی بات رہی ہے کہ دونوں لیجنڈری کرکٹرز بھارتی ٹی وی چینل سے بات کر رہے تھے۔شعیب اختر نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ اور ٹیسٹ کرکٹ کو بے وقعت کرنے میں آئی سی سی کا ہاتھ ہے۔اس پر بھارتی میزبان نے روکا کہ ہم ورلڈ ٹی 20 کی بات کررہے ہیں۔راولپنڈی ایکسپریس نے بتایا کہ میں اسی طرف آرہا ہوں۔

مسلسل 7 واں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے والے 6 خوش قسمت پلیئرز،پاکستان شامل ؟

شعیب اختر نے کہا ہے کہ آج لیگز ہی لیگز کی بات ہوتی ہے،بھلے سال میں 10 نہیں ،12 لیگز کروالو لیکن فوکس انٹر نیشنل کرکٹ پر رکھو،اس لئے کہ اصل وہی ہے اور اس میں کرکٹ کی بنیاد ٹیسٹ میچز کو بچایا جائے۔یہاں الٹا کھاتہ چل رہا ہے اور اس میں بھارت کا بھی ہاتھ ہے۔بھارتی میزبان نے فوری پلٹ کر کہا کہ بھارت کا ہاتھ کدھر سے آگیا ہے۔

شویب اختر نے جواب دیا ہے کہ آئی سی سی کو کون چلا رہا ہے۔بھارت کا غلبہ ہے۔بھارت اس وقت کرکٹ کے بھلے اور خرابی کا ذمہ دار کہلائے گا۔میں یہاں کھل کر کہوں گا کہ کرکٹ اب کسی گورے کے ہاتھ نہیں ہے بلکہ بھارت کے ہاتھوں میں ہے۔اس کی مرضی ہے کہ کرکٹ تباہ کرے یا بہتر کرے۔

شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کی واحد جیت کے نشہ میں نہیں ہے لیکن مار ایک بار اچھی ہی پڑی تھی،ٹیم کو ویسے ہی انداز میں جارحیت والا کھیل پیش کرنا ہوگا۔روہت شرما بڑے کھلاڑی ہیں،بہت سال قبل میں نے انہیں اسٹار بننے کا مشورہ دیا تھا۔

سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے کا ہے کہ جب میگاایونٹ ہوتا ہے تو پھر دوسری کوئی بات نہیں ہوتی ہے۔پاک بھارت میچ اچھا ہوگا،ٹیم بہتر ضرور ہے لیکن اسے فوکس کھیل پیش کرنا ہوگا۔

شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کے حوالہ سے کہا ہے کہ ہمیں اس پر غصہ ہی بڑا ہے،اس لئے بھارت کے ساتھ اسے بھی پھینٹا لگانا ہے،

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *