| | | | |

کرک اگین کا تجزیہ سچ،انگلینڈ بورڈ چیف کی چهٹی،پاکستان لے ڈوبا

کرک اگین رپورٹ

کرک اگین کا تجزیہ سچ. انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چئیرمین آئن واٹمور مستعفی ہوگئے. 5 سال کی مدت 10 ماە میں تمام .استعفے کی وجہ دورە پاکستان سے منسوخی کا فیصلہ بنی.

 

کرک اگین نے 22 ستمبر 2021 کو لکھا تھا کہ

ایسا لگتا ہے کہ طوفان آنے والا ہے،ایسا طوفان کہ اس میں انگلینڈ جم سکے گا اور نہ نیوزی لیند۔سچ کڑوا ہوگا اور سچ کا بول بالا ہوگا جو انگلیند اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز حکام کو خس وخاشاک کی طرح بہاکر لے جائے گا۔پھر ان خفیہ ہاتھوں کا بھی علم ہوجائے گا کہ کیسے تھے۔کس کے تھے اور پلانر کون تھا۔کرک اگین بریکنگ نیوز کے طور پر پہلی بار تازہ ترین حالت پر کرنے جارہا ہے۔منگل اور بدھ کی درمیانی شب کچھ ایسی باتیں ہاتھوں میں آئی ہیں کہ اس نے دماغ ہلا کر رکھ دیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں بھی تنقید جاری ہے۔انگلینڈ کے شفاف حلقوں کا سخت ترین رد عمل سامنے آیا ہے۔وہاں کی حکومت تک ہل کر رہ گئی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ جیسے ان کے ہاں بھی یہی بڑا مسلہ ہو۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ اسی سی بی کے چیئرمین این واٹمور اور نیوزی لینڈ کے چیف وائٹ خطرے میں چلے گئے ہیں اور ان کی چھٹی پکی ہے۔

پیارے قارئین. کرک اگین کا یہ تجزیہ اس وقت کا تھا جب کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا

آج چند روز بعد سچ ثابت ہوا.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *