| | | | | | |

کرک اگین کا تجزیہ سچ،خوف میں مبتلا بنگلہ دیش ہارگیا،ورلڈ ٹی 20 کا پہلا بڑا اپ سیٹ

کرک اگین خصوصی رپورٹ

کرک اگین تجزیہ سچ،آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کا پہلا بڑا اپ سیٹ،پہلے ہی روز دھماکا ہوگیا،ٹاپ رینک ٹیم بنگلہ دیش کو پہلے ہی مرحلے میں سکاٹ لینڈ ٹیم سے 6رنزکی ناقابل یقین شکست ہوگئی ہے۔کرک اگین نے آج کی تاریخ میں اپنی 2 رپورٹس میں بنگلہ دیشی خوف کی،شکست کی بات کی تھی،سکاٹ لینڈ کے بہتر ہونے اور اس کی وجوہات دی تھیں۔آخری 3 بالز پر 18 اور آخری 2 بالز پر 12 رنز درکار تھے،بنگلہ دیشی کو کمزور ٹیم کے خلاف جیسے انہونی کا یقین تھا لیکن پھر آخری بال پر 8 رنزکی ضرورت نے رنجیدہ کردیا۔اس شکست کے ساتھ ہی بنگلہ دیش پر ورلڈ ٹی 20 کپ کے سپر 12 مرحلہ سے اخراج کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔

بنگلہ دیش کی سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے بائولنگ، ایک خوف

سکاٹ لینڈ کی آدھی سے زیادہ ٹیم کو 53 رنز کے اندر باہر بھیجنے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم زلزلے کی زد میں رہی۔141 رنزکا آسان ہدف سامنے تھا۔18 رنز تک جاتے ہوئے سومیا سرکار اور لٹن داس 5،5 کرکے پویلین لوٹے بھی تو کیمپ مطمئن تھا۔شکیب اور مشفیق الرحیم نے اسکور 65 تک پہنچادیا،یہاں سےگرویز نے شکیب کو آئوٹ کرکے بنگلہ دیشی ٹیم کو گہری چوٹ لگائی۔شکیب 28 بالز پر 20 ہی کرسکے۔9رنزکے اضافہ سے 38 کرنے والے مشفیق الرحیم بھی چلے گئے،بنگلہ دیش کی وکٹیں گرتی گئیں،آخری 5 اوورز میں 60 کے قریب اسکور پھر آخری 10 بالز پر 30 سے اوپر اسکور باقی تھا،سنسنی عروج پر تھی۔نتیجہ میں عفیف حسین 18 اور نو ر الحسن 2 کے مہمان بنے۔110 پر 6 اور117 پر 7 ویں وکٹ گری،بنگلہ دیشی کیمپ میں سناٹا تھا۔آخری اوور میں 24 رنز بہت زیادہ ہدف تھا۔پھر بھی امیدیں باقی تھیں۔امیدوں کے مرکز کپتان محمود اللہ بھی 23 رنزبناکر گئے تو ہدف 7 بالز پر 25 رنزکا ہوگیا تھا جو مشکل ترین جارہا تھا۔آخری اوور میں مہدی حسن نے چھکے لگا کر امیدٰن بنائیں لیکن ٹیم 6 رنزسے ہارگئی۔بنگلہ دیشی اننگ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 134 تک ہی محدود ہوگئی۔بریڈ وہیل نے 24 رنز دے کر 3 اور گریوس نے 2 وکٹیں لیں۔

ٹی 20 ورلڈ کا آج سے آغاز،2میچز شیڈول،بنگلہ دیش خوف میں کیوں

اس سے قبل بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،اومان میں کھیلے گئے میچ میں یہ اس حد تک درست تھا کہ ٹیم کو کم سے کم اسکور تک محدود کیا جائے اور بنگلہ دیشی گیند باز اس میں کامیاب بھی ہوگئے۔اس سے اندازا کرلیں کہ 6 ٹاپ سکاٹش ہٹرز 53 رنز کے اندر چلے گئے،ان میں سے 5 وکٹیں 45 سے 53 رنزکے اندر 8رنزکے سفر میں گریں،اتنے برے حالات کے باوجود  گرس گریوز نے 28 بالز پر 45 رنزکی گراں قدر اننگ کھیلی۔ مارک واٹ نے 22 رنزکے ساتھ انکا خصوصی ساتھ دیا۔

سکاٹ لینڈ نے اتنی اچھی شراکت ملنے کے بعد 9 وکٹ پر 140 رنزبنالئے۔مہدی حسن نے 19 رنز دے کر3،شکیب الحسن نے 17رنزکے عوض 2 وکٹیں لیں۔مستفیض الرحمان نے بھی 2 آئوٹ کئے لیکن اس کے لئے 32 رنزکی مار کھائی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *