Image By Associated Press
ایڈیٹر کرک اگین اسپورٹس
یہ 22 ستمبر کی بات ہے۔کرک اگین نے اوپر تلے 2 سٹوریز شائع کی تھیں۔اس وقت تک برٹش میڈیا سمیت کسی جگہ بھی یہ خبریں نہیں تھیں کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان کینسل کرنا اس کے گلے پڑجائے گا،کرک اگین نے یہ نتیجہ اس لئے اخذ کیا تھا کہ پاکستان میں موجود انگلینڈ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اعلان کیا تھا کہ دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔کرک اگین نے اس بیان کو نہایت اہمیت دی اور اس پر 2 تجزیاتی تبصرے شائع کئے تھے اور لکھا تھا کہ انگلینڈ کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کرکٹ چیفس کی چھٹی پکی ہوگئی ہے۔اب یہ بات کنفرم ہوگئی ہے۔پاکستانی میڈیا نے اس تبصرے کے 36 گھنٹوں بعد برطانوی اخبار کے حوالوں سے خبر شائع کی کہ انگلینڈ کے وزیر اعظم بورس جانسن اس فیصلے سے سخت ناخوش ہیں اور اسی سی بی سے ناراض ہیں۔
انگلینڈ کا دورہ پاکستان کس نے ختم کیا،پلیئرز لاعلم،حکومت کے ہاتھ کھڑے،کہانی الجھ گئی
کرک اگین نے 22 ستمبر کو یہ بھی شائع کیا تھا کہ انگلینڈ میں کرکٹرز اور ان کی نمائندہ تنظیم پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن بھی فیصلے سے لاعلم نکلی،یہی نہیں بلکہ پلیئرز کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔کرک اگین کا یہ تبصرہ بھی 100 فیصد درست رہا ہے کیونکہ 24 ستمبر 2021 کو برطانوی ادارے ڈیلی میل نے رپورٹ کنفرم کی ہے کہ انگلینڈ کے پلیئرز سے نہ پوچھا گیا اور نہ ہی انہیں اعتماد میں لیا گیا۔انہیں دورہ منسوخ کرنے کی اطلاع دی گئی۔
سازشی ٹولہ بے نقاب،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیفس کی چھٹی پکی
اب یہی بات اہم ہے جس کی جانب کرکا گین نے 22 ستمبر کو توجہ مبذول کروائی تھی کہ جب پلیئرز،ان کی نمائندہ تنظیم سے پوچھا تک نہیں گیا تو انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ان کی ہی بنیاد پر دورہ کیسے منسوخ کردیا تھا۔ای سی بی نے یہی کہا تھا کہ پلیئرز کے آرام اور ذہنی تھکاوٹ دور کرنے کے لئے یہ دورہ ختم کیا جارہا ہے۔آج تیسرے روز اس خبر کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ڈیلی میل نے ایک اور انکشاف بھی کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان 17 ستمبر 2021 بروز جمعہ ختم ہوا۔انگلینڈ بورڈ نے اس سے اگلے روز 18 ستمبر بروز ہفتہ میٹنگ کرکے فیصلہ کردیا۔اسی شام انگلش پلیئرز کو آگاہ کردیا گیا تھا جب کہ ای سی بی نے اس کے 2 روز بعد 20 ستمبر بروز پیر کو پلیئرزکے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلا دی تھی۔
ایک اور انکشاف بھی ہوا ہے کہا نگلینڈ کی مرد وخواتین دونوں ٹیمیں پاکستان کا سفر کرنا چاہتی تھیں۔اس ساری صورتحال میں کرک اگین نے یہ بھی لکھا تھا کہ اب انگلینڈ بورڈ کے چیف واٹمور کی چھٹی پکی ہے۔نتیجہ میں اب ایسا ہوتا دکھائی دینے لگا ہے اور یہ خبر جلد سامنے آجائے گی۔