| | | | | |

کوئٹہ کے بعد اسلام آباد اور ملتان سلطانز اسکواڈز میں بھی نئے نام

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان سپر لیگ 7 سے غیر ملکی پلیئرز کے کم ہونے اور تبدیلی کا عمل جاری ہے،تازہ ترین تبدیلیاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کی ہیں۔انگلینڈ کے ریس ٹوپلی نے فرنچائز کو ٹوپی کروادی ہے،وہ اب لیگ کے لئے دستیاب نہیں ہیں،اس موقع پر کہ جب لیگ شروع ہوئے5 واں روز آگیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان کی جگہ نیا کھلاڑی سائن کیا ہے۔وقاص مقصود ٹوپلی کی جگہ لے رہے ہیں،اس طرح ایک غیر ملکی کھلاڑی کی جگہ مقامی پلیئر کی انٹری ہوئی ہے۔

پی ایس ایل 7،ملتان اور کوئٹہ آج آمنے سامنے،سرفراز پھر ٹاس کی بادشاہت ختم کرسکتے

ملتان سلطانز کے لئے بھی بری خبر ہے۔ڈومینک ڈریکس پاکستان سپر لیگ نہیں کھیلیں گے،اسی طرح رومین پاول کی بھی شرکت نہ ہونے کے برابر ہے،دونوں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے فارغ ہوگئے ہیں لیکن بھارت جانے والی پارٹی میں شامل ہیں جہاں ٹی 20 اور ایک روزہ سیریز شیڈول ہے۔ملتان کا اسکواڈ بھی اب2 نئے کھلاڑی پک کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *