| |

کوہلی نے بطور کپتان 100 ویں الوداعی ٹیسٹ کی پیشکش مسترد کردی

 

کرک اگین رپورٹ

ویرات کوہلی بطور کپتان جب مستعفی ہوئے تو اپنے ٹیسٹ کیریئر کے اعتبار سے وہ 99 پر آؤٹ ہوئے ہیں۔بھارتی بورڈ نے انہیں بطور کپتان اپنے کیریئر کی ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے کی پیشکش کی تو کوہلی نے اسے مسترد کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہلی نے ہفتہ کو ٹیسٹ کپتانی چھوڑی۔اس سے ایک روز قبل بھارتی بورڈ آفیشل نے انہیں کہا تھا کہ بورڈ انہیں الوداعی ٹیسٹ میچ کی کپتانی کی آفر کرتا ہے جو ان کے کیرئیر کا 100 واں میچ ہوگا۔کوہلی نے یہ پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک میچ سے کوئی فرق یا تبدیلی نہیں ہوتی۔میں اس بات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

کرک اگین تحقیق کے مطابق ویرات کوہلی نے جب جنوبی افریقا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد کپتانی سے استعفی دیا تو یہ بطور کھلاڑی وہ 99 ٹیسٹ میچ کھیل چکے تھے۔اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ کوہلی اپنے کیریئر کے 99 ٹیسٹ میں کپتانی سے آئوٹ ہوگئے ہیں۔

بھارت کی اگلی ٹیسٹ سیریز سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈز میں ہے۔فروی،مارچ کی اس سیریز میں بھارتی بورڈ نے انہیں بنگلور میں بطور کپتان 100 ویں میچ کو الوداعی کپتان کی حیثیت سے کھیلنے کی پیشکش کی جو کوہلی نے قبول نہیں کی ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *