| | | |

کپتانی چھوڑکر بھی ناکامی،ویرات کوہلی کی ٹیم آئی پی ایل سے باہر

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

کپتانی سے دستبرداری کام  آئی نہ ان کی ٹیم نئی قیادت میں ٹائٹل جیت سکی،ویرات کوہلی  سب کچھ چھوڑ کر نہ فارم بحال کرسکے،نہ ان کی ٹیم اس سال بھی آئی پی ایل ٹائٹل لے سکی۔کوالیفائر 2 میں جمعہ کو رائل چیلنجرز بنگلور کو راجستھان رائلزکو بڑی آسانی کے ساتھ7 وکٹ سے ہرادیا ہے۔

آئی پی ایل 2022 کے دوسرے کوالیفائر میں رائل چیلنجرز بنگلور نے8 وکٹ پر 157 اسکور بنائے۔ویرات کوہلی صرف 7 ہی کرسکے۔کپتان فاف ڈوپلیسی 25 ہی کرسکے۔راجت پٹیدر نے 58 کی اننگ کھیلی۔ٹیم مقررہ اوورز میں8 وکٹ پر 157 اسکور تک محدود رہی۔پریڈش کرشنا اور اوبیڈ میک کوئے نے 3،3 وکٹیں لیں۔

بابر اعظم کی تعریف کرنے والے دینش کارتھک کو وارننگ جاری

جواب میں راجستھان رائلز نے ہدف بڑی آسانی کے ساتھ 11 بالیں قبل صرف 3 وکٹ پر پورا کرلیا۔اس فتح کے ہیرو جوس بٹلر تھے۔انہوں نے60 بالز پر106 ناقابل شکست اسکور کے ساتھ سنچری بنائی۔

اس کامیابی کے ساتھ راجستھان رائلز نے آئی پی ایل 2022 فائنل کی ٹکٹ کٹوالی ہے،جہاں اس کا مقابلہ 29 مئی کو گجرات ٹائٹنز سے 29 مئی کواحمد آباد ہی میں ہوگا۔کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور باہر ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *