| | |

کپتانی چھوڑ کر کوہلی کی قسمت بدلی نہ بھارت کی روش،جنوبی افریقا نے پہلا ون ڈے جیت لیا

پرل،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

کپتانی سے جان چھڑائی یا کپتانی جان بوجھ کر لی گئی۔بھارتی اسٹار ویرات کوہلی گردش ایام سے باہر نہ نکل سکے۔کھیلنا بھول گئے یا پھر عروج کے بعد زوال کی جانب رواں دواں ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سیٹ ہونے اور ایک موقع پر اچھے حالات ہونے کے باوجود نہ خود سنچری کرسکے۔نہ ٹیم کو جتواسکے ۔

پرل میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دے دی۔بھارتی ٹیم کی یہ اہم ناکامی تھی۔

آئی سی سی ٹی 20 ٹیم برائے سال 2021،پاکستان نے میلہ لوٹ لیا،3 کھلاڑی شامل

بھارت نے 297 رنز کا تعاقب شروع کیا تو ایک موقع پر 25 اوورز میں اس کا اسکور 1 وکٹ پر 140 کے قریب تھا۔ہر چیز حق میں جارہی تھی۔شیکھر دھون اور ویرات کوہلی سیٹ تھے۔138 کے اسکور پر مہاراج نے شیکھر دھون کو قید کردیا ۔وہ شاندار 79 اسکور کرکے گئے۔بھارت کے لئے بڑا دھچکا تبریز شمسی کا تھا ۔انہوں نے 14 رنز کے اضافہ کے ساتھ ویرات کوہلی کو قابو کرلیا۔63 بالز پر 51 رنز بنانے والی کوہلی بڑے دلبرداشتہ تھے۔بھارت 138 سے 199 تک 6 وکٹ مزید کھو کر ٹوٹل 7 کھلاڑی گنواچکا تھا۔اس طرح اس کے ہاتھوں سے میچ نکل گیا۔رشی پنت 16 اور شری یاس17 کرسکے۔کپتان کے ایل راہول تو پہلے 12 کے مہمان بنے۔بھارتی اننگ  مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 265 رنز تک محدود رہی۔شردول ٹھاکر نے 50 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔جنوبی افریقا کی جانب سے فلوایو،لنگی نیگیڈی اور تبریز  شمسی نے 2،2 آئوٹ کئے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان تیمبا باووما اور ڈیئر ڈوسین کی سنچریز کی مدد سے 4 وکٹ پر 296 اسکور بنائے۔دونوں نے چوتھی وکٹ کے لئے 204 اسکور کی شراکت بنائی ۔باووما 110 کرگئے۔ڈوسین 129 پر ناقابل شکست رہے ۔بھارت کے جسپریت بمراہ 48 رنزکے عوض 2 وکٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *