| | |

کپتان سمیت انگلینڈ کے 2 کھلاڑی کمنٹری روم میں کھیلیں گے

لندن،کرک اگین رپورٹ

File Photo,The Asian Age

کپتان سمیت انگلینڈ کے 2 کھلاڑی کمنٹری روم میں کھیلیں گے۔انگلینڈ کے ایک کپتان ان فٹ ہوگئے،محدود اوورز ٹیم کے کپتان اوئن مورگن ٹی 20 بلاسٹ میچ کے دوران فٹنس مسائل کے سبب فیلڈ سے باہر نکل گئے ہیں۔اس طرح اگر چہ انگلینڈ کی محدود اوورز کی مصروفیات میں تاخیر ہےلیکن پھر بھی ان کی فٹنس کے علاوہ فارم پر بھی سوال ہے،اس لئے کہ وہ نومبر 2020 سے کوئی ففٹی تک نہیں بناسکے ہیں۔

ٹی 20 بلاسٹ،محمدرضوان اس بار کیسے ناکام،ٹیم فاتح

دوسری جانب انگلینڈ میں ایک نیا ٹرم آرہا ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز کے لئے 2 حاضر سروس پلیئرز  کمنٹیٹر بن گئے ہیں۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ دی کرکٹر کے مطابق دونوں کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف 2 جون سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں کمنٹری کریں گے۔

جوفرا آرچر طویل عرصہ سے ان فٹ چلے آرہے ہیں،اس بار بھی پورے سیزن سے باہر ہوگئے ہیں،اس طرح اب انگلش محدود اوورز ٹیم کے کپتان اوئن مورگن بھی ان فٹ ہوگئے ہیں۔دونوں کھلاڑی اب زخمی ہوکر کمنٹری روم میں کھیلیں گے،یہ الفاظ کے استعمال سے ایکشن میں ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *