| | | |

کپتان کے مقابل فوج آگئی،عمران خان کا پہلا خطاب،بریکنگ نیوز

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

کپتان کے مقابل فوج آگئی،عمران خان کا پہلا خطاب،بریکنگ نیوز۔کپتان کے مقابل فوج  آگئی۔عمران خان کے اسلام آباد پہنچتے ہی حکومت پاکستان نے وفاقی دارلحکومت میں فوج طلب کرلی ہے۔اس طرح کرکٹ کے سابق عظیم کپتان،سابق وزیر اعظم کے مقابل اب فوج کھڑی ہوگی۔ادھر بلوچستان اسمبلی کے سامنے عوامی دھرنا شروع ہوگیا۔ادھر اسلام آباد میں ڈی چوک پر عوام کے اوپر بکتربند گاڑیوں سے آنسو گیس شیلنگ کی گئی ہے۔

پولیس کی سفاکی،بچوں اور عورتوں پر شیلنگ،عدالتی احکامات کی دھجیاں

اسلام آباد میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اس وقت فوج طلب کی ہے ،جب عمران خان اپنے قافلہ کے ساتھ اسلام آباد میں داخل ہوئے۔حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج طلب کی ہے۔ابتدائی طور پر وہ حساس تنصیبات اور مقامات کی نگرانی کرے گی۔

سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 25 مئی 2022 کو حقیقی آزادی مارچ کی کال دی تھی،پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے اس سے 2 روز قبل 23 مئی سے ہی ملک بھر میں کریک ڈائون کرکےپی ٹی آئی کے رہنما گرفتار کئے۔چادر،چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔پھر گزشتہ روز 25 مئی کو دن بھر اور رات گئے حکومت نے پولیس اور رینجرز کی مدد سے اندھا دھند آنسو گیس،شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کی فائرنگ کی۔اس کی زد میں بچے،بچیاں،بوڑھے،عورتیں آگئے۔

عمران خان کا قوم کے نام اہم ویڈیو پیغام،ڈی چوک پہنچنے کا اعلان

عمران خان نے ڈی چوک پہنچنے سے قبل مختصر خطاب کیا،کہا ہے کہ جب تک یہ امپورٹڈ حکومت مستعفی نہیں ہوتی،اسمبلیاں تحلیل نہیں کرتی،نئے الیکشن کا اعلان نہیں کرتی اس وقت تک ہم یہاں یہاں سے نہیں جائیں گے،باقی ڈی چوک آکر آنسو گیس کی شیلنگ کرنے والوں کو بتائوں گا کہ ہم کیوں آئے ہیں۔ہم یہاں جہاد کرنے آئے ہیں۔

تشویشناک بات یہ ہے کہ عمران خان کے ڈی چوک آنے سے قبل ایک بار پھر عوام پر آنسوگیس شیلنگ کردی گئی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ یہ بکتربند گاڑی سے کیا جارہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *