| | | |

کیوی کیمپ کو جھٹکے،وارم اپ میچ سےقبل3 کووڈ ٹیسٹ مثبت،رضوان باہر

ہوو،کرک اگین رپورٹ

کیوی کیمپ کو جھٹکے،وارم اپ میچ سےقبل3 کووڈ ٹیسٹ مثبت،رضوان باہر۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں پر 2022 کے وسط میں کورونا حملہ ،کھلاڑیوں سمیت 3 افراد کے کووڈ ٹیسٹ میچ کے روز مثبت آگئے۔تینوں کو 5 روزہ قید میں ہوٹل کمرے میں بند کردیا گیا ہے،۔میچ شیڈول کے مطابق شروع ہوگا ،اس کے آغاز میں کچھ ہی منٹ باقی ہیں۔

میچز میں 3 گھنٹے کا وقفہ،خاص کیپ،گیلا تولیہ،پی سی بی کا نیا فیصلہ

کیوی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے،جہاں 4 روزہ فرسٹ کلاس وارم اپ میچ سے دورے کا آغاز ہوگا۔اتفاق سے یہ میچ آج ہوو میں سسیکس کائونٹی کے خلاف کھیلا جارہا ہے۔میچ کی صبح کیوی کیمپ میں اس وقت سنسنی کی لہر دوڑ گئی ہے جب اس کے 3 ممبران کے کووڈ ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا کا شکار ہونے والوں میں کیوی مایہ ناز کرکٹرز ہنری نکولس ،برین ٹکنر اور بائولنگ کوچ شین جارجنسن شامل ہیں۔تینوں افراد کو متصل ہوٹل میں بند کردیا گیا ہے۔یہ 5 روزہ قید کاٹیں گے۔

کیوی کیمپ کووڈ کا شکار ہونے کے بعد میچ کھیلے گا،یہ میچ سسیکس کے خلاف ہے۔نیوزی لینڈ کا باقی ماندہ اسکواڈ اب میچ کا حصہ ہوگا۔کیوی ٹیم انگلینڈ میں 2 جون سے پہلا ٹیسٹ کھیلے گی۔

سسیکس کائونٹی کے نمائندگی کرنے والے محمد رضوان آج کے میچ میں شامل نہیں کئے گئے ہیں۔انگلش معروف پلیئر اولی رابسن 13 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *