| | | | | | | | |

گروپ 1 کا آخری میچ کوارٹر فائنل،پروٹیز چوکرز یاانگلینڈ،آسٹریلیا کے لئےجوکرز،فیصلہ آج

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

گروپ 1 کا آخری میچ کوارٹر فائنل،پروٹیز چوکرز یاانگلینڈ،آسٹریلیا کے لئےجوکرز،فیصلہ آج۔ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے گروپ 1 کا آخری میچ بھی آج رات کھیلاجائے گا،7 بجے شب شروع ہونے والا یہ میچ انگلینڈ کے لئے ناقابل شکست رہنے کا سوال بنے گا تو اس کی حریف ٹیم جنوبی افریقا کے لئے سیمی فائنل میں داخلہ یا پھر باہر بیٹھی آسٹریلیا کے لئے سپر آکسیجن کا کام کرے گا۔اس میچ کے ساتھ دن کے پہلے میچ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا کیا تعلق ہے،اس کےلئےاس سے قبل کی کرک اگین کی سٹوری ملاحظہ کریں،یہاں کلک بھی کرسکتے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،گروپ 1 میں آسٹریلیا کی راہ میں آج ویسٹ انڈیز،ممکنہ چانسز کیا

انگلینڈ شروع سے ایونٹ کا فیورٹ ہے،4 میچز سے ناقابل شکست ہے لیکن پروٹیز۔انہوں نے بھی توقع سے بڑھ کر پرفارم کیا ہے،پھر یہ ان کے لئے بقاکی جنگ بھی ہے۔شکست کا مطلب سیدھا گھرکا راستہ ہے اور فتح کا مطلب سیمی فائنل کی امیدیں باقی۔اس کا انحصار دن کے ویسٹ انڈیز،آسٹریلیا کے میچ پر بھی ہوگا۔وہ میچ اگر آسٹریلیا جیتا ہوگا تو پروٹیز کے سامنے ہدف،مارجن،سب کچھ موجود ہوگا،فتح بھی ضروری ہوگی،نیٹ رن ریٹ و فتح دونوں کا ہی چیلنج ہوگا،اتفاق سے اگردن میں آسٹریلیا ہارا ہوا تو پھر پروٹیز کے لئے جیت ہی کافی ہوگی۔بڑا کانٹے کا شو ہوگا۔زور دار پنگا پڑے گا۔اسپنرز کا کوالٹی شو دیکھنے کو ملے گا،ساتھ میں اچھی ہٹنگز بھی ہونگی۔

ماضی قریب کے مقابلوں کو دیکھا جائے تو انگلینڈ نے آخری تمام 5 میچزجیتے ہیں،وہ اس میچ ہی نہیں بلکہ ایونٹ کی فیورٹ ٹیم ہے،اس لئے پروٹیز کا جیتنا آسان امر نہیں ہوگا۔

ٹاس کا کردار اہم ہوگا،پہلے فیلڈنگ ہوگی،انگلش سائیڈ اگر ٹاس ہار گئی اورپروٹیز نے پہلے بال پکڑلی تو نتیجہ الٹ ہوگا،انگلینڈ کی شکست یقینی ہوگی،آسٹریلیا کا اخراج بھی ساتھ ہوگا۔پروٹیز کو چوکرز بھی کہا جاتا ہے،چوکرز کیا ہوتے ہیں؟ہر اہم میچ میں چوک کرنا انکی فطرت ثانیہ ہوتی ہے۔یہ نظارہ بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

تصویر کے لئے ای ایس پی این کرک انفو کا شکریہ،اس کی ویڈیو سے یہ تصویر بنائی گئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *