| | | | |

ہاشم آملہ کا پاکستان سے انوکھا اظہار یکجہتی،عمران خان کے ساتھ پرانی تصویر شیئر کردی

 

کرک اگین رپورٹ

پاکستان کا درد دنیا محسوس کر رہی ہے۔اب اس بات کو دیکھ لیں کہ جب نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ ختم کیا تو پوری دنیا کے کرکٹرز کی جانب سےفوری رد عمل آیا۔نامور کرکٹرز نےاپنے جذبات کا اظہار کیا اور اب جب انگلینڈ نے بھی وہی لائن لی تو ایک باریہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔سابق کرکٹرز،موجودہ مبصرین سب نے افسوس کااظہار کیا ہے اوراسے سیاہ دن کہاہے۔سابق ہیڈ کو چ مکی آرتھر نے اسے پاکستان کرکٹ کے لئے سیاہ ترین دن قرار دیا ہے،ایک حد تک تباہ کن بھی۔جنوبی افریقا کے کرکٹر ہاشم آملہ کہتے ہیں کہ میں نے کرکٹ کے لئے پوری دنیا میں سفر کیا ہے،جتنا محفوظ اپنے آپ کو پاکستان میں پایا ہے۔کسی دوسرے ملک میں نہیں۔پاکستان دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے۔ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویر شیئر کی جو گزشتہ سال پی ایس ایل کے دوران ملاقات کے موقع پرلی گئی تھی۔پشاور زلمی کے لئے کھیلنے والے بیٹسمین کےساتھ ڈیرن سیمی بھی موجود تھے۔ایک اعتبار سے ہاشم آملہ یہ تصویر پھر سے شیئر کرکے پاکستان سے اظہار یکجہتی کی ہے۔انگلیند کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔

برطانیہ کے ہائی کمشنر کی تسلی

ادھر پاکستان میں موجود برطانیہ کے ہائی کمشنر ٹرنر نے کہا ہے کہ دورہ افسوسناک ہے،۔امید ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گی۔انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور نے کہا ہے کہ انگلینڈ کا اپنا فیصلہ ہے لیکن میں پاکستان کی سکیورٹی سے مطمئن ہوں اور اگلے سال ایک بار پھر دورہ کروں گا۔ڈیوڈ گاور پی ایس ایل کے لئے پاکستان میں کمنٹری کرتے ہیں اور انکا معاہدہ جاری ہے۔

پاکستان میں شعیب اختر،سکندر بخت،انضمام الحق سمیت متعدد نامور کرکٹرز نے اسے سیاسی فیصلہ قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے بارے میں پوری دنیا جانتی ہے کہ کیوں یہ سب چل رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *