| | | | | | |

آج 4 اہم ترین میچز،الٹ نتائج منظر نامہ بدل دیں گے

کرائسٹ چرچ،سلہٹ،نئی دہلی:کرک اگین رپورٹ

آج 4 اہم ترین میچز،الٹ نتائج منظر نامہ بدل دیں گے۔انٹر نیشنل کرکٹ میں آج اہم دن ہے۔دن کے آغاز میں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے مقابل ہوگی۔ایشیا کپ ویمنز کے 2 اہم میچز ہیں،ان سے سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگی،اس کے بعد بھارت اور جنوبی افریقا میں تیسرا ایک روزہ میچ ہے۔یہ پروٹیز کے لئے کس قدر اہم ہے۔بیان کیا جاچکا ہے۔

سب سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کا ذکرکرتے ہیں۔پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے مقابلہ شروع ہوگا۔کرائسٹ چرچ میں جاری 3 ملکی ٹی 20 کپ میں پاکستان اگرچہ ٹاپ پر ہے لیکن شکست کا مطلب ہوگا تھرتھلی کا مچ جانا۔اس لئے کہ پھر اس سے اگلے روز بنگلہ دیش کی امیدیں جاگیں گی کہ وہ بھی اپنا راستہ بنائے اور اگر پاکستان جیت گیا تو بنگلہ دیش مزید زورلگائے گا کہ نیوزی لینڈ کو ہراکر اپنی راہ ہموار کرے۔

سہہ ملکی کپ،پاکستان نیوزی لینڈ میچ،فائنل کے تمام امیدوار،6 ممکنہ کنڈیشنز

صبح 9 بجے سلہٹ میں میزبان بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کی خواتین ٹیم ایشیا ویمنز کپ میں ایکشن میں ہونگی۔سیمی فائنل سیٹ کے لئے بنگلہ دیش کی جیت ضروری ہے۔اسیا یونٹ میں دوپہر ایک بج کر 30 منٹ پر پاکستان اور سری لنکا مقابل ہونگے۔پاکستان اور سری لنکا کا میچ ایونٹ کی ٹاپ ون اور سینڈ ون کا فیصلہ کرے گا۔دونوں کے 8،8 پوائنٹس ہیں۔بھارت 10 پوائنٹس کے ساتھ فی الحال پہلے نمبر پر ہے۔پاکستان واضح برتری سے جیتا تو پہلا نمبر ہوگا۔بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں جانے کے لئے لازمی فتح درکار ہوگی،اسکی شکست تھائی لینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچادے گی۔

بھارت کی سیکنڈ درجہ ٹیم کی زبردست مزاحمت،جنوبی افریقا بمشکل کامیاب

دوپہر ایک بجے دہلی میں جنوبی افریقا اور بھارت کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ ہوگا۔پروٹیز کو ورلڈکپ سپر لیگ میں پوزیشن بناکر براہ راست ورلڈکپ2023 میں جانے کے لئے فتح درکار ہے۔شکست کا مطلب ہوگا کہ 59 پر اسٹاپ۔پیچھے 2 سیریز ہونگی۔ویسٹ انڈیز کے 88 پوائنٹس کو کراس کرنے کے لئے3 فتوحات درکار ہونگی جو مشکل بھی ہوسکتی ہیں۔بھارت کی دوسرے درجہ کی ٹیم جنوبی افریقا کو ٹف ٹائم دےرہی ہے۔2015 میں پروٹیز بھارت میں ون ڈے سیریز جیت چکے ہیں۔اس کے علاوہ ناکامیاں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *