| | | | | | | | |

آٹھواں ٹی20ورلڈکپ کل سے شروع،پہلے مرحلہ کاجائزہ،ویسٹ انڈیز خطرے میں ،شیڈول

عمران عثمانی

ٹی 20 ورلڈکپ کا 8واں ایڈیشن16 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے۔درمیان میں ایک روز باقی ہے اور اس دن بھی ٹی 20 ورلڈکپ میں شریک 16 ٹیموں کے کپتانوں کاگروپ فوٹو سیشن ہوگا،اس  عمل کے ساتھ ہی کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ کا ورلڈکپ شروع ہوجائے گا۔

ایک جانب ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے میچز ہونگے تو دوسری جانب سپر 12 میں شریک بڑی ٹیمیں وارم اپ میچز کھیل رہی ہونگی۔یہ مقابلے بھی بیک وقت چل رہے ہونگے۔

ٹی 20 ورلڈکپ2022 کا مکمل شیڈول،پاکستانی وقت اور گروپس کی تفصیل ساتھ

پہلے مرحلے میں 8 ٹیمیں ہیں جن کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں سری لنکا ،نمیبیا،نیدر لینڈز اور عرب امارات ہیں۔گروپ بی میں ویسٹ انڈیز،آئرلینڈ،زمبابوے اور سکاٹ لینڈ ہیں۔

دونوں گروپس کے میچز 16 اکتوبر سے شروع ہونگے اور 21 اکتوبر کو تمام ہونگے۔

ان میچزکا شیڈول ہر گروپ کے اعتبارسے ہے۔16 اکتوبر کوگروپ اے کے میچزہونگے تو اگلے روز گروپ بی کے،اس سے اگلے روز گروپ اے اور پھر اگلے روز گروپ بی کے۔

گروپ اے،16 اکتوبر کوسری لنکا اور نمیبیا،نیدرلینڈز اور عرب امارات کھیلیں گے

گروپ بی،17 اکتوبر،سکاٹ لینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز،آئرلینڈبمقابلہ زمبابوے کھیلیں گے

گروپ اے،18 اکتوبر،نمیبیا بمقابلہ نیدرلینڈز،سری لنکا بمقابلہ عرب امارات

گروپ بی،19 اکتوبر،آئرلینڈ بمقابلہ سکاٹ لینڈ،ویسٹ انڈیز بمقابلہ زمبابوے

گروپ اے،20 اکتوبر،سری لنکا بمقابلہ  نیدرلینڈز،نمیبیا بمقابلہ عرب امارات

گروپ بی،21 اکتوبر،آئرلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز،سکاٹ لینڈ بمقابلہ زمبابوے

اس دوران پاکستان،انگلینڈ،بھارت،جنوبی افریقا،آسٹریلیا،افغانستان،نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش وارم اپ میچز کھیلیں گے۔

ویسٹ انڈیز ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ کا 2 بار کا چیمپئن ہے۔2012 اور 2016 کے چیمپئن کو پہلے مرحلہ سے باہر ہونے کا خطرہ ضرور لاحق ہے،اس لئے کہ س کا گروپ سخت ہے۔ایک جانب سکاٹ لینڈ ہے جو گزشتہ سال اسی مرحلہ میں ناقابل شکست رہا تھا۔پھر آئرلینڈ ہے اورزمبابوے بھی ہے۔ایک اپ سیٹ پائوں اکھاڑدے گا۔اس گروپ کےمیچز سنسنی خیز ہونگے۔اس کے مقابلہ  میں سری لنکا کے لئے گروپ اے آسان ہے۔نمیبیا،نیدرلینڈز اور یو اے ای اتنے سخت حریف نہیں ہونگے۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2022 کاشیڈول،پہلے رائونڈکاتعارف،تفصیل

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *