| | | |

پاکستانی خاتون کمنٹیٹر مرد کھلاڑی کی ڈائیو کی لپیٹ میں ،گرائونڈ میں جاگریں

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

پاکستانی خاتون کمنٹیٹر مرد کھلاڑی کی ڈائیو کی لپیٹ میں ،گرائونڈ میں جاگریں۔کرکٹ کی دنیا میں دلچسپ واقعات ہوتے رہتے ہیں،ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی افریقا میں جاری سائوتھ افریقا ٹی 20 لیگ میں پیش آیا۔پاکستانی خاتون ٹی وی براڈ کاسٹر ایک کھلاڑی کی ڈائیو کی لپیٹ میں آگئیں اور میدان سے باہر ہوتے ہوئے بھی گرکرمیدان میں جاگریں،کھلاڑی گرائونڈ سے باہر جاپڑا۔

سائوتھ افریقا ٹی 20 لیگ کے میچ میں زینب عباس بائونڈری لائن پرکھڑی اننگ کے دوران  ایک پلیئر کا انٹرویو کررہی تھیں۔ایسے میں بیٹر نے ایک شاٹ کھیلا جا 2 فیلڈرز کے درمیان سے بائونڈری لائن کی جانب جارہا تھا،ایسے میں بائونڈری لائن پر بھاگنے والے ایک فیلڈر نے ڈائیو لگاکر بال روکنے کی ناکام کوشش کی اور ڈائیو لگاتا جیسے بائونڈری کے باہر گیا تو اس کا ایک بازو زینب عباس سے ٹکرایا جو دوسری جانب رخ کئے انٹرویوکررہی تھیں۔

پی ایس ایل 8 شیڈول لیک،ملتان میزبانی میں شامل،مزید تفصیلات،بریکنگ نیوز

پھرکیا تھا۔زینب عباس پشت کے بل پیچھے گریں اور سیدھا بائونڈری کے اوپر سے ہوتی میدان میں جاپڑی،ان کے ہاتھ میں موجود مائیک  بھی ان کے ساتھ گرا تھا۔پھر کیا تھا قہقہوں کا ایک طوفان تھا۔اور سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو آتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔کھلاڑی تک اس پر تبصرے کررہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *