| | | | |

افغانستان کپتان کی بھی بگ بیش چھوڑنے کی دھمکی

 

سڈنی،کابل۔کرک اگین

 

افغانستان کے کپتان راشد خان نے بھی بگ بیش لیگ چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے افغانستان کے خلاف شیڈول سیریز منسوخی کے بعد افغانستان سے شدید ردعمل ہے ۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس فیصلہ کو سیاسی اور افسوسناک قرار دیا ہے۔ساتھ میں آئی سی سی کے طرز عمل کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے ۔

فاسٹ باؤلر نوین الحق نے تو سب سے قبل بگ بیش چھوڑ دی ہے اور کہا ہے کہ اگر آسٹریلیا میرے ملک کے ساتھ نہیں کھیل سکتا تو مجھے بھی آسٹریلیا میں بگ بیش کھیلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔

شکنجہ مزید سخت،آسٹریلیا کا افغانستان سے ون ڈے سیریز سے انکار،دورہ ملتوی
اب افغانستان کے کپتان اور معروف اسپنر راشد خان نے بھی دھمکی دی ہے کہ وہ بھی بگ بیش لیگ چھوڑنے پر غور کررہے ہیں۔

ان دنوں متعدد افغانستان کے کرکٹرز آسٹریلیا میں موجود ہیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *