| | | | | | |

حسن علی کے بعد آصف علی کی بھی دھماکہ دار انٹری،زلمی ناک آئوٹ،اسلام آباد فاتح

کراچی،کرک اگین رپورٹ

حسن علی کے بعد آصف علی کی بھی دھماکہ دار انٹری،زلمی ناک آئوٹ،اسلام آباد فاتح۔پی ایس ایل 8 میں بابر اعظم  الیون کو بڑی شکست۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے6 وکٹوں سے ہرادیا۔ساتھ میں نیٹ رن ریٹ بہتر کرکے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے مشکلات بڑھادی ہیں۔

جمعرات کو نیشنل بنک ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے 157 رنزکا ہدف 15 ویں اوور میں 4 وکٹ پر حاصل کیا۔رحمان اللہ گرباز نے 31 بالز پر جارحانہ 62 رنز اورڈیئر ڈوسان نے 42 رنزبنائے۔اصف علی کی بھی دھماکہ خیز انٹری ہوئی ہے،انہوں نے بھی چھکوں کی ہیٹ ٹرک کی۔آصف علی نے  صرف 13 بالز پر  ناقابل شکست  29رنزبنائے۔

اس سے قبل پشاور زلمی 8 وکٹ پر 156 رنزبناسکی۔بابر اعظم نے 75 رنزبنائے۔باقی تمام ناکام گئے۔حسن علی نے 35 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔اسلام آباد کی یہ تیسرے میچ میں دوسری جیت ہے اور زلمی کی چوتھے میچ میں دوسری ناکامی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *